11:21 am
عوام کوبہترسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر سکردو

عوام کوبہترسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر سکردو

11:21 am

سکردو ( اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمدکی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دفتر ہذا کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔ اجلاس میں دفتر ہذا کی ششماہی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام سٹاف نے اپنے اپنے برانچ کی کارکردگی سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہے جس کے لئے تمام سرشتہ کے
انچارج اپنی صلاحیتوں کو بھر پور استعمال کرتے ہوئے بروقت دفتری امور کو احسن طریقے سے انجام دیں۔ ہر سٹاف روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کا پابند ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ بہتر روابط رکھنے اور ان کی طرف سے موصولہ مراسلہ جات کا بروقت جواب دینے کی ہدایات بھی دیئے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سرکاری محکموں کے نام تحریر کردہ مراسلہ جات کی نگرانی اور ان کا بروقت جواب لینا بھی دفتر ہذا کی ذمہ داری ہے جس کے لئے سرشتہ کے ذمہ داران اپنے پاس ایک ڈائری رکھی جائے گی جس میں دیگر محکمہ جات کو لکھے ہوئے اہم مراسلہ جات کی تاریخ ، ترسیل اور ان محکمہ جات کو دی گئی ٹائم پریڈ کا اندراج ہوگا۔ اگر کوئی ادارہ دی گئی تاریخ تک جواب نہ دیئے تو ان کو ریمائنڈر دی جائے گی جس کی کاپی دونوں محکمہ جات کے حکام بالا کو بھی ارسال کی جائے گی۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا ہماری بنیادی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں تمام سٹاف اپنے اپنے کاموں کو بھرپور توجہ اور وقت کے ساتھ نکالا جائے۔ تمام محکمہ جات سے اپنے کاموں کے سلسلے میں رابطہ میں رہے اور اُن سے وقتاً فوقتاًمراسلہ جات کی رپورٹ حاصل کرتے رہیں۔

تازہ ترین خبریں