11:25 am
 سلطان آباد پل پر غیر ضروری مداخلت کی جارہی ہے، ٹھیکیدار

سلطان آباد پل پر غیر ضروری مداخلت کی جارہی ہے، ٹھیکیدار

11:25 am

گلگت (اوصاف نیوز) سلطان آباد پل پر غیر ضروری مداخلت بند کی جائے جو فرمیں یا ٹھیکیدار پری ہونے ہیں انہیں ٹینڈر میں شامل کیاجائے ٹینڈر پالیسی سب کے لئے یکساں رکھی جائیں۔ گلگت بلتستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر فردوس احمد کے زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس کے دوران اس بات پر سخت تشویش کااظہار کیا گیا ہے کہ متعدد بار کے مطالبوں کے باوجود ہر ضلع کے لئے ٹینڈر پالیسی الگ الگ رکھنا معنی خیز ہے اجلاس میں اس
بات پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ سلطان آباد پل پر غیر ضروری مداخلت کی جارہی ہے اور میرٹ پر اترنے والے کمپنیوں کو جو پہلے ہی پری کوالیفکیشن کے مرحلے سے گزر چکے ہیں انہیں ٹینڈر میں شامل کرکے عوامی نوعیت کے اس اہم منصوبے کو سیاست کی نذر ہونے سے بچایا جائے اجلاس میں گلگت بلتستان بھر سے ٹھیکیدار برادری کی ایک قابل ذکر تعداد شریک تھیں اجلاس میں متفقہ طورپر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جلد از جلد سلطان آباد پل کے لئے پری ہونے والی این ایل سی سمیت دیگر 2 کمپنیوں کے فنانش بڈ اوپن کیاجائے اور آئندہ ٹینڈر پالیسی میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے پری کوالیفکیشن پالیسی کے مطابق معاملات کو چلایا جائے اور تمام ٹینڈرز میں CMIT اور فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پلاننگ کے نمائندوں کو شامل کیاجائے تاکہ ٹینڈر پالیسی شفاف بنے۔

تازہ ترین خبریں