04:26 pm
سکردو،فاطمہ فرٹیلائزکے تعاون سے تربیتی پروگرام،200سے زائدکسانوں کی شرکت

سکردو،فاطمہ فرٹیلائزکے تعاون سے تربیتی پروگرام،200سے زائدکسانوں کی شرکت

04:26 pm

سکردو(اوصاف نیوز ) محکمہ زراعت بلتستان نے فاطمہ فرٹیلائز کے تعاون سے بلتستان کے ہائی پروفائل اہم اجلاس گزشتہ روز سکردو میں انعقاد کیا ۔اجلاس میںماہیرین نے کھادوں کی مناسب اور متناسب استعمال کے حوالے سے کہسانوں کو انتہائی اہم معلومات فراہم کی گئی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکڑ زراعت زاکرحسین نے کہسانوں کے ساتھ ہونے والے اس اہم اجلاس کی افادیت اور مقاصد بیان کیا۔
زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بلتستان کے طول وعر ض سے آئے ہوئے ۲۰۰ سے زیادہ کہسانوں کو محکمہ زراعت بلتستان کے زرعی پلان سے آگاہ کیا ۔اس خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکڑ زراعت بلتستان ریاض علی نے محکمہ زراعت کی طرف سے اب تک بلتستان کے مختلف اضلاع میں کہسانوں میں شعور بیدار کرنے اور اپنی زمینوں میں بہتر اجناس اگانے کے حوالے زرعی کہسانوں کو دی جانے والی مختف تربیتی روگراموںاور سہولیات کے حوالے سے تفصیلات بیان کیا۔انہوں نے بلتستان میں خصوصی تربیتی پروگرام کے انعقاد پر فاطمہ فرٹیلائز کمپنی کا شکریہ ادا کیا اور تجویز دیں کہ بلتستان میں بلک ڈپو کے طرز پر زرعی کسانوں کے لیے بلتستان میں وائر ہاوس تعمیر کیا جائے تاکہ کہسانوں کو کھاد کی بارعیت فراہمی میں آسانی ہو۔ اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائز کے ریجنل میجر عثمان زبیر نے یعقین دھانی کرائی کی ان کی کمپنی علاقے کے کہسانوں کو زیادہ سے زیادہ عصر حاضر کے تقاضوں کے ہم اہنگی تربیتی پروگراموں کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔ انہوں نے یعقین دلایا کہ پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح آئیندہ بلتستان میں بھی تربیتی پروگراموں کا خصوصی شیڈول تیار کیا جائے گا۔ کہسانوں کے خصوصی اجلاس کے اہم موقع پر مہمان خصوصی کی حثیت سے ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے نہ صرف محکمہ زراعت کی ٹیم کی کوشیشوں کو سراہا بلکہ پنجاب سے آئے ہوئے فاطمہ فرٹیلائز کے معزز مہمانوں کی آمداور پہلی مرتبہ بلتستان کے کہسانوں کے لیے خصوصی تربیتی پر وگرام کا انعقاد کرنے کی کاوشوں کی تعریف کیں۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے وسیع مواقع ہیں اور ان مواقعوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاکر علاقے میں زرعی اجناس کی پیدوار بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فاطمہ فرٹیلائز بلتستان کے زمینداروں کو زرعی شعبے میں معیاری کھاد کی فراہمی کے لیے ہرممکن کوشیش کرینگے۔ انہوں نے مہمانوں کو یعقین دلایا کہ علاقے کے زمیندداروں کو معیاری کھاد کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ ہرممکن بھرپور تعاون کرے گی ۔

تازہ ترین خبریں