04:29 pm
استور:تحصیلدار کے چھاپے،زائدالمیعاد اشیائے خورونوش برآمد ہونے پربھاری جرمانے

استور:تحصیلدار کے چھاپے،زائدالمیعاد اشیائے خورونوش برآمد ہونے پربھاری جرمانے

04:29 pm

گلگت (اوصاف نیوز) استور ضلعی انتظامیہ مہنگائی کے خلاف ایکشن ڈپٹی کمشنر استور خرم پرویز کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار صداقت علی نے عملہ کے ہمراہ گوریکورٹ بازار میں چھاپہ غیر معیاری ،زائد المعیاد ایشاکی برآمدگی پر بھاری جرمانے عائد اور وارننگ جاری کرتے ہوئے گوریکورٹ کے تمام دکانوں ،بیکریز ،ہوٹل اور پولٹری شاپس کے مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے تحصیلدار صداقت علی نے کہاکہ غیر معیاری، زائد العمیاد ایشا رکھنے والے
دکاندار ہوٹل اور پولٹری شاپس کے مالکان کسی ریایت کے مستحق نہیں ہونگے ابتدائی مرحلے میں سرکاری خزانے پر عملدرآمد ،زائد المعیاد ایشا کو تلف پولٹری شاپس اور ہوٹلوں میں صفائی کو یقینی بنانا ہماری اولین ذمہ داری ہے اس پر کوئی سمجھوتہ ہر گز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ چھاپہ جاری رہے گا آئندہ کوئی بھی دکاندار ،ہوٹل اور پولٹری پاپس کے مالک صفائی ،سرکاری نرخ نامے اور زائد المعیاد ایشا کے مرتکب پائے گیا تو قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائے جائیگی اور اس کا گھر جیل ہوگا ۔مزید کہاکہ سرکاری نرخ نامے جاری رکھنے کا مقصد من پسند مہنگائی پر قابو پانا ہے غیر معیاری اور زائد المعیاد ایشا رکھنا قانونی طورپر جرم ہے اس کے باوجود کوئی دکاندار اس عمل کا مرتکب پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف کاروائی ہوگی اور جیل بھیجوا یا جائے گا۔ مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنر استور اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کی خصوصی توجہ مہنگائی پر قابو پانا اور عوام کو گھر کے دہلیز میں معیاری چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے عوام بھی انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ منافع خوروں ،غیر معیاری اور زائد المعیاد ایشا رکھنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس سے عوام کو زیادہ فائدہ ہوگا کہ زائد المعیاد چیزوں کے استعمال کوئی انسانی قیمتی جان ضائع نہ ہو ہوٹل اور پولٹری شاپس کے مالکان بھی صفائی کو یقینی بنائے اور Sop کے تحت گاہگ کو سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

تازہ ترین خبریں