04:34 pm
گلگت:بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف کریک ڈائون،سینکڑوں کے چالان

گلگت:بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانیوالوں کیخلاف کریک ڈائون،سینکڑوں کے چالان

04:34 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کے خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس گلگت نے مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان اور ڈی ایس پی ٹریفک بابا جان کی قیادت میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گلگت شہر کے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والے سینکڑوں بائیکرز کا چالان کردیا۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خصوصی ہدایات جاری کی ہے
کہ گلگت بلتستان میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائیں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانا ریسک ہے اور اپنے جان سے کھیلنے کے مترادف ہے ہم نے شعوری مہم کا آغاز کردیا ہے موٹر وہیکل آرڈننس کے سیکشن 89/A کے تحت بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف پانچ سو روپے جرمانے ہے لیکن ہم عوام میں شعور دینے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے انہیں رعایت دے رہے ہیں۔محکمہ صحت کی طرف سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق 2018 میں پانچ ہزار کیسز صرف موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کے ریکارڈ ہوئے ہیں ہیلمٹ پہننا اپنے جان کو تحفظ فراہم کرنا ہے پمپ مالکان کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ بغیر ہیلمٹ کے کوئی بائیکر تیل ڈلوانے آجائیں تو اس کے بائیک میں تیل نہ ڈالا جائیں گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مجسٹریٹ اصغر خان نے کہاکہ گلگت شہر میں یقینا ٹریفک میں اضافہ ہورہا ہے اس کے لئے اپریل سے شہر کے اندر موجود تمام بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں