04:44 pm
 پولیس آپریشنل ٹیم کا تانگیر میں چھاپہ دو اشتہاری مجرمان گرفتار

پولیس آپریشنل ٹیم کا تانگیر میں چھاپہ دو اشتہاری مجرمان گرفتار

04:44 pm

چلاس (بیوروچیف ) پولیس آپریشنل ٹیم کا تانگیر میں چھاپہ دو اشتہاری مجرمان گرفتار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔میڈیا لیزان کے مطابق SIP رحمت عظیم SHO تھانہ گبر نیتانگیر کے نواحی علاقے مشکے میں ایک کامیاب چھاپے کے دوران پولیس کو اقدام قتل کے جرائم میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری حسین اور اعظم میر پسران فضل دار ساکن مشکے تانگیر کو گرفتار کر لیاہے۔ دوران گرفتاری PO حسین ولد فضل دار کے قبضہ سے ایک ضرب رائفل (فائیوشاٹ) بھی برآمد ہونے
پر پولیس نے فوری قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف علیحدہ مقدمہ کا بھی اندراج کیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں مجرمان اشتہاری مقدمہ علت نمبر 03/2018 بجرائم 324/34 تھانہ گبر تانگیر کو اقدام قتل کے جرائم کے تحت مطلوب تھے. ایس پی دیامر نے قانون کو مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے کامیاب چھاپے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

تازہ ترین خبریں