04:53 pm
 ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے سی پیک ایکسیلنس سنٹر کی ٹیم کی ملاقات

ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے سی پیک ایکسیلنس سنٹر کی ٹیم کی ملاقات

04:53 pm

اسلام آباد( اوصا ف نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے سی پیک ایکسیلنس سنٹر کی ٹیم نے پروفیسر اے جلیل کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سی پیک سے متعلقہ باہمی طور پر تحقیق ،شعور وآگاہی کے سیمینار کے انعقادکے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں یہ بھی طے پایاکہ سی پیک کے حوالے سے قرا قرم یونیورسٹی کے سی پیک سنٹر کے زیرنگرانی ہونیوالی تحقیق پر نمائشی سیمینار کا انعقاد اپریل کے درمیان میں کیا جائے گا۔
اور جون میں قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں قراقرم انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف ایکوٹوریزم ،ہوسپیٹیلٹی اینڈ ماوئنٹینرنگ کے عنوان پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے دوران سی پیک ایکسیلنس سنٹر سی پیک اینڈ ایکو ٹوریزم پر سیشن کا انعقاد کریگی ۔وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک ا یکسیلنس سنٹر KIU سی پیک سنٹر کا دورہ کریگی اور سی پیک کے تناظر میں گلگت بلتستان میں تربیت یافتہ افراد تیار کرنے کے حوالے سے قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ مل کام کریگی ۔ملاقات کے آخر میں وائس چانسلر نے پروفیسر اے جلیل کو یونیورسٹی سوینئر بھی پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں