05:16 pm
حکومت نے گلگت بلتستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیا،ہمارے4سال70برس پربھاری ہیں(شمس میر)

حکومت نے گلگت بلتستان کوترقی کی راہ پرگامزن کیا،ہمارے4سال70برس پربھاری ہیں(شمس میر)

05:16 pm

گلگت(اوصاف نیوز)مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ ہم جدید گلگت بلتستان کے بانی ہیں۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں گورننس اور قومی سوچ کے نظم و ضبط کے فلسفے کو متعارف کروا کر گروہی سوچ کو شکست دی ہے۔گلگت بلتستان میں روائتی نظام حکومت اور نظام معاشرت میں جدید اصلاحات کے ذریعے نئے اداروں کا قیام اور تعمیر و ترقی کے عملی اقدامات کو زمینی حقیقت بنایا ہے
۔اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام جدید ہسپتالوں کی تعمیر ،میگا روڈ انفراسٹریکچر صفائی کے جدید شہری نظام کا قیام انتظامی خدمات میں بہتری گلگت میں سیف سٹی جیسے فعال نظام کے ذریعے شہریوں کا تحفظ ،صحت عامہ کے شعبے میں جدید مشینری کی فراہمی ،ہیلتھ انشورنس اور محفوظ گلگت بلتستان جیسے اقدامات نے دنیا میں گلگت بلتستان کا خوشگوار چہرہ متعارف کروایا ہے۔جس سے دنیا کا سیاحتی شعبہ گلگت بلتستان کی طرف راغب ہوا اور لاکھوں سیاح آج گلگت بلتستان کا رخ کررہے ہیں جس سے گلگت بلتستان کی ترقی کا گراف ان چار سالوں میں یہاں کے گزشتہ ستر سالہ معاشی گراف پر بھاری ہے۔سیاحتی سرگرمیوں نے تجارتی شعبے ،ٹرانسپورٹ ،ہوٹلنگ اور ایک عامی آدمی کے معاشی ڈھانچے کو متحرک کردیا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔شمس میر نے کہا کہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور انکی صوبائی حکومت نے خود گلگت بلتستان کے عوام پاکستان اور دنیا کو یہاں کا پرامن اور خوبصورت فطری چہرہ دکھایا ہے جس کے ثمرات محفوظ اور پرامن رواں دواں زندگی کی صورت میں گلگت بلتستان کے سامنے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کو اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے گلگت بلتستان کے نام نہاد ،منافقانہ اور شدت پسند سیاسی و فرقہ وارانہ کلچر کو شکست دی ہے۔شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتہا پسند آج بھی امن ،تعمیر و ترقی اور خوبصورت گلگت بلتستان کو اپنے مذموم عزائم کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں مگر ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔شمس میر نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ڈیسکو پارٹی تحریک و اہیات نے گلگت بلتستان کے آئینی مسئلے پر کاری ضرب لگائی ہے اور اٹھارویں ترمیم کے تحت گلگت بلتستان کو نواز شریف کے اختیارت کے خلاف بدترین سازش کی ہے جسے قوم معاف نہیں کرے گی۔شمس میر نے کہا کہ ہم پل ،سڑکیں ،ہسپتال ،یونیورسٹیاں ضلعے ،سب ڈویڑنز ،کالجز،سکول اور بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کررہے ہیں اور پیپلز پارٹی کا مافیا حواس باختہ ہوکر ٹھیکے ،کرپشن کا واویلا صرف اسلئے کررہا ہے تاکہ عوام کی توجہ ہمارے منصوبوں سے ہٹائے مگر ہمارا سکردو روڈ ،استور روڈ ،بلتستان یونیورسٹی ،اضلاع اور بہت کچھ عوام دیکھ رہے ہیں اور عوام تو دیکھے گی ان کا واویلا چور مچائے شور ہے۔

تازہ ترین خبریں