05:45 pm
لوکل کونسل بورڈکے بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس،اہم فیصلے،چیئرمین کوبریفنگ

لوکل کونسل بورڈکے بورڈآف ڈائریکٹرزکااجلاس،اہم فیصلے،چیئرمین کوبریفنگ

05:45 pm

گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان لوکل کونسل بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین لوکل کونسل بورڈ حاجی ثناء اللہ کی صدارت لوکل کونسل بورڈ آفس میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر چیئرمین لوکل کونسل بورڈ کو بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جسے اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے بورڈ کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جو ادارے کی مضبوطی اور بہتری کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر چیئرمین لوکل کونسل بورڈ نے ذاتی دلچسپی لیکر بورڈ ممبران کو اس جانب متوجہ کیا اس موقع پر چیف آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اداروں کی آمدن بڑھانے کے لئے ایڈمنسٹریڑز سے تعاون کریں۔ چیئرمین لوکل کونسل بورڈ حاجی ثناء اللہ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کی حیثیت سے ویسٹ مینجمنٹ کے عملے بورڈ آف ڈائریکٹر کی اجلاس کی صدارت کی اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے مکمل بریفنگ حاصل کی اس بات پر اطمنان کااظہار کیا گیا کہ ویسٹ مینجمنٹ کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں فعال کیاجارہا ہے اور اس کی بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں اس موقع پر مستقبل کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کی بہتری کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دیگر ممبران لوکل کونسل بورڈ ذوالفقار احمد ،ایکٹنگ سیکریٹری قانون سجاد احمد ،ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی فیصل عثمان ،ڈپٹی سیکریٹری امین اللہ طفیل احمد ایڈووکیٹ حامد اللہ اور دیگر موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں