05:48 pm
سرکاری ملازمتوں میں سابق فوجیوں کا کوٹہ بحال کیاجائے ورنہ احتجاج کرینگے(حسین علی،شکورخان)

سرکاری ملازمتوں میں سابق فوجیوں کا کوٹہ بحال کیاجائے ورنہ احتجاج کرینگے(حسین علی،شکورخان)

05:48 pm

غذر(بیورو رپورٹ)غذر ایکس سولجرویلفیئر ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری حسین علی اور سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان شکور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کا شہیدوں کی وادی غذر کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے ترقیاتی کاموں کے نام سے جھوٹے اعلانات کئے جاتے ہیں اور گلگت غذر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعلی نے کئی بار اعلان کیا ابھی تک فٹ سڑک پر کام نہیں ہوسکا
گلگت غذر روڈ کے لئے دو سال قبل موجودہ وزیر اعلی نے ڈیڑہ ارب روپے کی منظوری دی تھی مگر اس کا اعلان پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی عملدارامد نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلی کی شہیدوں کی سرزمین غذرکے ساتھ کتنی ہمدردی ہے گوپس پل سے شہید لالک جان نشان حیدر کے مزار تک روڈ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے اور یہاں کے عوام کا اس روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں حالانکہ سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح اس خوبصورت علاقے کا رخ کرتے ہیں مگر یہاں کی خستہ حال سڑ کوں کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے یہاں کے عوام کو کبھی غذر روڈ کو سی پیک میں شامل کرنے کے نام پر بیوقوف بنایا گیا اور کبھی پھنڈر میں اسی میگاواٹ کے نام پر مگر اب پتہ چلا کہ یہ منصوبے سی پیک میں شامل ہی نہیں وزیر اعلی سے ایک شیر قلعہ پل تعمیر نہیں ہو رہا ہے اور گزشتہ دو سالوں سے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں ایسے میں غذر روڈ کی تعمیر کے حوالے موجودہ حکومت سے کوئی توقع رکھنا سوائے بیوقوفی کے علاوہ کچھ نہیں اس کے علاوہ ایکس سولجر کے لئے سرکاری ملازمتوں میں دس فی صد کوٹے کو ختم کرنا بھی اس حکومت کی کارستانی ہے ہم ہر صورت میں اپنا حقوق حاصل کرینگے اگر سرکاری ملازمتوں میں ایکس سولجر کا کوٹہ بحال نہ کیا گیا تو ہم موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور ہونگے ہم فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غذر کے عوام اور یہاں کے ایکس سولجر کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس نوٹس لے۔

تازہ ترین خبریں