05:50 pm
لینڈمافیانے جعلی انتقالات کے ذریعے حقداروں کاحق مارا،نظام الدین

لینڈمافیانے جعلی انتقالات کے ذریعے حقداروں کاحق مارا،نظام الدین

05:50 pm

گلگت (اوصاف نیوز) مناور سکوار ،جوٹیال ،چھلمش داس میں لینڈ مافیا نے جعلی انتقالات کے ذریعے حقداروں کا حق مارا ہے۔ لینڈ مافیا کے خلاف ٹھوس شواہد ضلعی انتظامیہ اور نیب کے حوالے کرنے کے باوجود جعلی انتقالات کروانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لانا اور لینڈ مافیا کو گرفتار نہ کرنا حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نظام الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوںنے کہاکہ خالصہ سرکار کے نام پر حکومت ملکیتی زمینوں پر قابض ہورہی ہے اگر کسی بھی فرد یا ادارے کو زمین چاہئے تو وہ معاوضہ ادا کرکے لے جائیں۔ جبری قبضے سے علاقے میں شدید انتشار پھیلے گا جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوںنے مزید کہاکہ ضلع گلگت میں زمینیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں عوام الناس اپنے مستقبل کو تاریک ہونے نہیں دیں گے لینڈ مافیا نے حکومتی اہلکاروں سے ملکر غریبوں کے حق ڈاکہ ڈالا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے جہاں ظلم ہوگا وہاں ہم حق بات کہیں گے۔

تازہ ترین خبریں