06:00 pm
وزیراعلیٰ متوقع نئے اضلاع میں گوپس یاسین کو شامل کریں،اسلم پرویز

وزیراعلیٰ متوقع نئے اضلاع میں گوپس یاسین کو شامل کریں،اسلم پرویز

06:00 pm

گوپس (نیت ولی)ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ متوقع نئے اضلاع میں گوپس یاسین کو بھی شامل کریں. آبادی اور عوامی مسائل کے تحت نیا ضلع ہمارا حق ہے. گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان کی جانب سے گلگت بلتستان میں مزید نئے اضلاع اور سب ڈویڑن بنانے کا اعلان خوش آئند ہے. اس وقت گلگت بلتستان کی آبادی میں اضافہ ہوا
جس کی وجہ سے انتظامی مسائل پیدا ہوگئے ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے اضلاع اور سب ڈویڑن بنانا وقت کی ضرورت ہے. اسلم پرویز کا کہنا تھا کہ ضلع غزر کی آبادی بھی زیادہ ہے اور گوپس یاسین کو الگ ضلع بنانے کے لیے یہاں کے عوام نے ہمشہ مطالبہ پیش کیا ہے. اب بھی وزیراعلیٰ کی جانب سے متوقع اضلاع کے اعلان پر ہم وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ رحمان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ گوپس یاسین کو ابھی الگ ضلع بنانے کا اعلان کریں تاکہ یہاں کے عوام کو انتظامی اور عوامی مسائل میں کمی پیش آسکے. صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے ضلع غزر کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہمارے مطالبے پر یاسین کو سب ڈویڑن بنایا جبکہ یاسین کیلئے وزیراعلیٰ ڈولپمیت پیکج میں 45 کروڑ سے زائد بجٹ دیا جس پر ہم انکے شکریہ ادا کیا کرتے ہیں اْمید ہے گوپس یاسین ضلع کے حوالے سے وزیراعلیٰ عوام کو خوشخبری دینگے۔

تازہ ترین خبریں