06:04 pm
نیورنگاہ میں فش فارم کو بچانا انتظامیہ کی ترجیح ہے،نویداحمد

نیورنگاہ میں فش فارم کو بچانا انتظامیہ کی ترجیح ہے،نویداحمد

06:04 pm

سکردو ( اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمدسے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایگزیکٹو انجینئر برقیات اور ماہی گیروں کی وفد نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ برقیات سے مل کر نیورنگاہ میں موجود فش فارم کو بچانا ضلعی انتظامیہ سکردو کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ نیورنگاہ کے عوام اور ماہی گیر اس پیشے سے منسلک رہے اور اس کو اپنا ذریعہ معاش بنا کر اپنی بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت دے سکے
۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سوموار کے روز محکمہ فیشریز کے ماہر ین نیورنگا ہ میں فش فارمزکا معائنہ کریںگے اور وہاں پر پانی کی مقدار کو چیک کر کے اپنی رپورٹ پیش کریں تاکہ اُسی حساب سے ماہی گیروں کو محکمہ برقیات پانی دیں گے۔اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر برقیات نے کہا کہ نیورنگاہ میں جتنے بھی فش فارم بنے ہوئے ہیں اُن سب کو پائپ لائن کے ذریعے پانی دیا جائے گااس کے علاوہ اگر فش فارم خشک ہونے کی صورت میں متبادل زمین بھی دلائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر سکردونے کہا کہ مچھلی کے کاروبار کو مزید تقویت دینے کے لئے نیورنگاہ کے فش فارموں کو بہتر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری لائی جا سکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مچھلی کا کاروبار کو بہتر کر کے عام لوگوں کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ۔ اس کاروبار سے وابسطہ لوگوں کو مزید لگن سے کام کرکے ٹرائوٹ مچھلی کے کاروبار کو مزید وسعت دیکر گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں اورپاکستان کے مختلف شہروں تک سپلائی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیورنگاہ کے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے آپ کو اس منافع بخش کاروبار سے منسلک کریں تاکہ علاقہ سے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں