06:06 pm
4سال میں ہونیوالی کرپشن70برس میں نہ ہوسکی،بدرالدین

4سال میں ہونیوالی کرپشن70برس میں نہ ہوسکی،بدرالدین

06:06 pm

غذر(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی انفارمیشن سکرٹری بدرالدین بدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے گزشتہ چار سال کرپشن کے حوالے سے ماضی کے ستر سالوں پر بھاری رہے ہیں مالیاتی اداروں کو من پسند ٹھکیداروں کے ذریعے بھاری بھر کمیشن کے عوض گدوں کی طرح نوچ رہے ہیں آئینی حقوق کی راہ پر پی ٹی آئی اور نون لیگ ایک ہی پیج پر ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں
گروہی سوچ کو شکست گلگت بلتستان کے دو ملین عوام نے دیا ہے ماضی میں گلگت بلتستان کے پُرامن حالات کو خراب کرنے والے آج صوبائی حکومت میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بات کرنے سے پہلے صوبائی مشیر اطلاعات بتائے کہ میرٹ پر کتنی تقرریاں عمل میں آئی ہیں تمام سرکاری محکموں میں وزیراعلیٰ کے منظور نظر افراد کو دھڑا دھڑا بھرتی کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں انفارمیشن آفیسرزمیںحکومتی وزراء کے قریبی رشتہ دار بھرتی ہوئے ہیںجبکہ سی ٹی ایس ٹیسٹ میں پچاس نمبرز لینے والے امیدوار کو بائی پاس کر کے 42نمبرز لینے والے امیدوارکو اپائمنٹ کیا ہے صوبائی حکومت کا گھناونا چہرہ عوام کے سامنے آئے روز بے نقاب ہورہاہے نیب خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ریاستی اداروںکو موجودہ صوبائی حکمرانوں کی دیدہ دلیری سے کیے جانے والی کرپشن نظر نہیں آرہی ہے۔

تازہ ترین خبریں