06:08 pm
محکمہ ایکسائز کودرکارآسامیوں کیلئے فنانس بورڈکوخط لکھنے کی سفارش

محکمہ ایکسائز کودرکارآسامیوں کیلئے فنانس بورڈکوخط لکھنے کی سفارش

06:08 pm

گلگت(اوصاف نیوز) اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے حکومت سے شفارش کی ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درکار آسامیوں کی منظوری کے لیے فیڈرل فنانس کو خط لکھے کیونکہ سٹاف کی کمی کے باعث محکمے کو سخت مشکلات درپیش ہیں اور محکمے کی ترقیاتی سکیموں کے لیے غیر متنازعہ ذمین الاٹ کرے۔متنازعہ ذمینوں سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں۔کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن بی بی سلیمہٰ کی صدارت میں گزشتہ روز اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا
جس میں کمیٹی کی ممبر پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم اور محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن کے ذمہ داروں نے بھی شرکت کیا۔اجلاس میںمحکمے کی جانب سے کمیٹی کو تٖفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن،ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار، ذکات کی تقسیم کا طریقہ کار اور کو آپریٹیو سوسائٹیز کی نگرانی کے حوالے سے اسمبلی کی کمیٹی کا آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی نے محکمے کی بریفنگ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسکی کارکردگی کوسراہا اور محکمے کی ترقی کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تازہ ترین خبریں