11:23 am
وزیراعلیٰ تیسری بارہنزہ کے عوام کوٹرخاکرواپس آئینگے،عبیداللہ

وزیراعلیٰ تیسری بارہنزہ کے عوام کوٹرخاکرواپس آئینگے،عبیداللہ

11:23 am

گلگت (نیو زڈیسک ) پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنما کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ایک دفعہ پھر ضلع ہنزہ کا دورہ کرنے والے ہیں جس میں تیسری بار ہنزہ کے عوام کوجھوٹےاعلانات کے ساتھ ٹرخاکرواپس آئینگے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میر محل کی لونڈی بن کر رہ گئی ہے،انکے دور حکومت میں گوجال نے سب ڈویژن بننا ہے ا ور نہ ہی شناکی نے تحصیل بننا ہے کیونکہ حفیظ الرحمن ہنزہ اور ہنزہ کے عوام کے ساتھ بالکل مخلص نہیں ہیں۔ جسطرح محل میں سازشوں کے ذریعے انکا گھر خراب کردیا ھے اسطرح اب کی بار ہنزہ کے عوام کو خراب کرنے
پر تلا ہوا ہے، ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ الیکشن کا نہ ہونا، لینڈ کمپنسیشن اورحتیٰ کہ گریڈ ون کی اسامی پر بھی دوسرے اضلاع کے لوگوں کی تعیناتیاں اور عطاآباد ٹنل کے آپریٹرز تک دوسرے ضلعوں سے لگوانایہ سب کام وزیر اعلیٰ اور اسکے چمچوں کا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اب لوگ سمجھ چکے ھیں اور جان چکے ہیںکہ انہیں کون دیوار سے لگا رہا ہے ،انشاللہ بہت جلد ظلم اور کھلی کرپشن و زیادتی کا دورعنقریب ختم ہو جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر اور اپنے من پسند ججز لگوانے کے لیے ن لیگ اور آزاد کشمیر کے با اثر لوگوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر تحریک انصاف پاکستان کو بدنام کررھے ھیں۔ جبکہ ھنزہ کے پچاس ھزار عوام ووٹ کے حق اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اپنے منتخب نمائندے کے ذریعے مختلف فیصلوں میں اپنا حصہ نھیں ڈال سکتے ھہیں۔ جو کہ سراسر ھنزھ کے ساتھ سخت زیادتی ھے اور جمھوریت کے ساتھ سخت مزاق بھی ھے۔ 

تازہ ترین خبریں