11:25 am
کھیل صحت مندجسم کے لیے انتہائی ضروری ہے،پروفیسرعطااللہ

کھیل صحت مندجسم کے لیے انتہائی ضروری ہے،پروفیسرعطااللہ

11:25 am

گلگت(اوصاف نیوز)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کھیل انسانی جسم میں نکھار پیدا کرنے کا اہم جز ہے ۔ کھیل زہنی صلاحیتوں کے ساتھ جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کو ذریعے ہے ۔اس لیے یونیورسٹی طلبہ وطالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے سمیت کھیل کے مواقعے باہم پہنچا رہی ہے ۔ہمار موٹو بھی یہی ہے
کہ کھیل طلباء میںمقابلہ اور برداشت کے صلاحیتوں کوبڑھاتاہے ۔وائس چانسلر نے کہاکہ کھیل انسانی کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی تندرستی کاضامن بن جاتا ہے۔کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ انسان میں قائدانہ صلاحتیو ں میں بہتری کا ذریعے ہے ۔لہذا طلبہ وطالبات تعلیم وتحقیق کے ساتھ ساتھ کھیل پر بھی توجہ دیں تاکہ ترقی یافتہ قوم و صحت مند معاشرے کا قیام یقینی ہوسکے ۔وائس چانسلرنے کہاکہ یونیورسٹی سپورٹس فیسٹول نوجوانوں کو ایک مثبت پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے طلباء کو اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں استعمال کرنے اور اتحاد و یگانگت کا جذبہ پیدا ہونے سمیت ان کے اندر چھپے صلاحیتوں کو نکھارنے کا ذریعہ ہے۔وائس چانسلر نے بہترین سپورٹس فیسٹول کے انتظامات کرنے پر سپورٹس کمیٹی کے اراکین بلخصوص ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اورنگزیب کی کوششوں کو سراہا۔

تازہ ترین خبریں