11:29 am
غیرقانونی بجلی لائنوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر سکردو

غیرقانونی بجلی لائنوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ڈپٹی کمشنر سکردو

11:29 am

سکردو ( اوصاف نیوز ) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد سے ایگزیکٹو انجینئر برقیات سکردو نے ملاقات کی اور بجلی کی موجودہ صورت حال پر قابو کرنے کے لئے چھاپہ مار تین ٹیمیں تشکیل دی گئی جس میں مجسٹریٹ، پولیس اور محکمہ برقیات کا عملہ شامل ہے ، ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی لائنیں، کُنڈے اور سپیشل لائنیں کاٹ دئیے۔ ڈپٹی کمشنر نے خود ایکسئن برقیات کے ہمر اہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹیموں کی کاروائیوں کا جائزہ لیا
۔ ڈپٹی کمشنر نے احکامات دئیے کہ بلا تفریق تمام لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے کوئی بھی ایسا شخص جس نے غیر قانونی طور پر بجلی کی لائن لگائی ہوئی ہے یا کُنڈا ڈالا ہوا ہے اُس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر سکردو کا احکامات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طبقاتی نظام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور بلا تفریق تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے ایکسئن برقیات کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور شیڈول پر عملدرآمد کرایا جائے اور شہریوں سے بھی ڈپٹی کمشنر نے التماس کئے کہ وہ بجلی کو بے دریغ استعمال نہ کریں بھاری برقی آلات اور کُنڈا وغیرہ استعمال کرنے سے اجتناب کریں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں