11:35 am
گلگت انتظامیہ نے غیرقانونی ایڈورٹائزنگ بورڈزاتروادیئے

گلگت انتظامیہ نے غیرقانونی ایڈورٹائزنگ بورڈزاتروادیئے

11:35 am

گلگت (نمائندہ خصوصی) بورڈز کے خلاف تحصیل انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر گلگت شاہ رخ چیمہ کی ہدایات پر نائب تحصیلدار ہیڈکواٹر احسان الحق اور بلڈنگ انسپکٹر میر جملہ خان نے میونسپل فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر نصب سائن بورڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اتروا دئیے اور درجنوں سائن بورڈ کو بحق سرکار ضبط کرلیا گیا اس موقع پر نائب تحصیلدار ہیڈ کواٹر احسان الحق نے دکانداروں ،ہوٹل مالکان اور ایڈروٹائزنگ
ایجنسیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کردی ہے کہ آئندہ ایڈروٹائزنگ بورڈ نصب کرنے سے پہلے میونسپل کارپوریشن سے اجازت نامہ حاصل کریں اور بورڈ میونسپل کارپوریشن کے ٹیکنکل سٹاف کے دیکھائے گئے طریقے کے مطابق نصب کریں غیر قانونی و غلط تنصیب سے ایڈروٹائز نگ بورڈ لگانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔