11:37 am
گلگت،گھریلومصنوعات کی فیکٹری کوآگ لگنے سے سامان خاکستر

گلگت،گھریلومصنوعات کی فیکٹری کوآگ لگنے سے سامان خاکستر

11:37 am

گلگت(اوصاف نیوز)قرض کے پیسوں سے شروع کئے گئے گھریلو مصنوعات کی فیکٹری کو آگ لگنے سے فیکٹری جل کر خاکسر، مالکان کو لاکھوں کا نقصان،تفصیلات کے مطابق سلطان آباد کی رہائشی خاتون عزیدہ بانو زوجہ رحمت کریم نے گھر کی کفالت
 
کا بیڑا اٹھاتے ہوئے نجی بینک سے قرضہ لیکر گھریلو مصنوعات کی فیکٹری لگائی تھی اور دن رات محنت کے بعد کاروبار چلنا شروع ہو ہی گیا تھا اور غربت کے دن دور ہونے ہی والے تھے کہ فیکٹری کو شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فیکٹری جل کر خاکتر ہو چکا ہے آگ لگتے ہی مقامی رضا کار اورامدادی ٹیمیں تو پہنچ گئی لیکن تب تک آگ پھیل چکا تھا اور سب کچھ جل کر راکھ ہو چکا تھا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے جبکہ قرضے کی واپسی میں بھی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔متاثرہ خاتون میں صوبائی حکومت،انتظامیہ اور مخیر حضرات سے نقصان کے ازالے لئے امداد کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین خبریں