11:40 am
جی بی میں معیاری ادویات سپلائی کی جارہی ہیں، برکت جمیل

جی بی میں معیاری ادویات سپلائی کی جارہی ہیں، برکت جمیل

11:40 am

گلگت(شمس الرحمن شمس) پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ برکت جمیل نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی جانب سے سرکاری اداروں میں غیرمعیاری ادویات کی سپلائی کے حوالے سے جاری بیان کو سختی سے تردید کرتے ہوے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں نیشنل اور ملٹی نیشنل ادویات کی سپلائی کی جا رہی ہے پاکستان میں ہزاروں کمپنیاں اداویات بنارہی ہیں ان ادویات بنانے والی کمپنیوں کو حکومت پاکستان لائسنس جاری کر دیتی ہیں اور ان کی دوائی کے
معیار کو ڈرگ کنٹرول اتھارٹی چیک کرتا ہے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ جعلی اور غیر معیاری اداویات کسی بھی ہسپتال میں دی جاے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کسی بھی ہسپتال میں نیشنل اور ملٹی نیشنل مکس ادویات فراہم کہ جاتی ہیں البتہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیباٹری کے معیار کو بہتر بنانے کی ضروت ہے جس کے لئے ہماری حکومت مزید بہتری لاے گی تاکہ 100 فیصد ادویات کی معیار کا ٹیسٹ گلگت میں ہی ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں شعبہ ہیلتھ میں بہتری لانے کے حوالے سے ہماری حکومت نے گراں اقدامات اٹھائی ہے ہم اپنے دور اقتدار میں ان اقدامات کیتسلسل کو جاری رکھیں ینگے مئی 2020 تک کائیڈک ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر کے رن کر دیا جاے گا جبکہ کینسر ہسپتال میں 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے جو کہ اسی سال کے اختتام تک تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگا جس سے گلگت بلتستان کے لوگ صحت کی بہترین سہولیات سے مستفید ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ شہید سیف الرحمن ہسپتال کی تعمیر کے لئے پنجاب حکومت نے ایک کھرب روپے دی جسے شہید سیف الرحمن ہسپتال بنایا گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں آپریشن تھریٹرز کو فعال کرنے سمیت گائینی واڈز بناے جا رہے ہیں جسے نہ صرف ڈی ایچ کیو گلگت اور سٹی ہسپتال گلگت میں بڑنے والے دباو میں کمی ہوگی بلکہ ہر ضلعے میں لوگ اپنے گھر میں صحت کی سہولیات سے مستفید ہونگے ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشین کے نصب ہونے سے مریضوں گھر کی دہلیز میں بہترین۔طبی سہولیات مل رہی ہیں سابقہ ادوار میں لوگ لاکھوں روپے خرچ کر کے دیگر شہریوں میں جا کر ان طبی سہولیات سے مستفید ہق رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں