11:43 am
دیامرکے علاقے تھورمیں گاڑی دریامیں جاگری،2افرادجاںبحق

دیامرکے علاقے تھورمیں گاڑی دریامیں جاگری،2افرادجاںبحق

11:43 am

چلاس ( محمد علی ) ضلع دیامر کے علاقے تھورمیںگاڑی دریا میں گر گئی ،2 افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق ضلع دیامر تھور میں گاڑی دریا میں گرنے سے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق ضلع مانسہرہ کے علاقےاچھڑیاں سے ہے ، ذرائع کے
مطابق مرنیوالے افراد کی لاشیں چلاس ہسپتال سے مانسہرہ اچھڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں ۔