11:46 am
سرکاری محکموں کے اوقات کار8سے 3تک ہونگے،ڈی سی سکردو

سرکاری محکموں کے اوقات کار8سے 3تک ہونگے،ڈی سی سکردو

11:46 am

سکردو(اوصاف نیوز) محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی گلگت بلتستان کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے زیر اہتمام چلنے والے تمام محکمہ جات کو ایک دفتر ی یاداشت کے زرئعیے ہدایت دی ہے کہ ضلع سکردو کے تمام سرکاری محکمہ جات کے آفیسران یکم 
اپریل ۲۰۱۹ سے صبح ۸ بجے سے سہ پہر ۳ بجے تک دفاتر کے اوقات کار ہونگے انہوں نے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ دفتری اوقات کار کی مکمل پابندی کی جائے بصورت دیگر زمہ داروں کے خلاف ضابط کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر سکردو نے دونوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو بھی واضع ہدایات دیتے ہوئے انہیں اپنے اپنے سب ڈویژنوں میں دفتری اوقات پر عمل درآمد موثر بنانے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

تازہ ترین خبریں