04:58 pm
حکومت نے غذرکیساتھ سوتیلاسلوک کیا،الیکشن میں اس کاجواب ملے گا،نعمت شاہ

حکومت نے غذرکیساتھ سوتیلاسلوک کیا،الیکشن میں اس کاجواب ملے گا،نعمت شاہ

04:58 pm

غذر(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نعمت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان شیر قلعہ پل کی تعمیر میں تاخیر کے حوالے سے ایکسین اور ٹھیکدار کو دھمکی دیکر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے موجودہ حکومت کا چار سالہ دور اقتدار میں غذر کے ساتھ جو امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اس کا صلہ آنے والے الیکشن میں (ن ) لیگ کو ضرور ملے گا
ایکسین بی اینڈ ار اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے انجام دے رہے ہیں ان کو تنگ کرنے کی کوشش نہ کی جائے وفاقی حکومت نے خطے میں زیر التوا ترقیاتی سیکمیوں پر ایکشن لینے کے لئے صوبائی حکومت کو سختی سے ہدایات جاری کئے ہیں ہم وزیر اعلی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ وہ شیر قلعہ پل کی تعمیر کے حوالے سے تین بار یہا ں کے عوام سے جھوٹے وعدے کئے اور تارٰیخ پر تاریخ دیتے رہے اور عوام کے ساتھ جو مزاق کیا ہے اب یہاں کے عوام (ن) لیگ کی موجودہ حکومت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں شیر قلعہ غذرکی بڑی آبادی والے گائوں میں شامل ہوتا ہے مگر یہاں پر تعمیر کیا جانے والا پل بارہ سال گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہونا اس حکومت کی نااہلی کے علاوہ کچھ نہیں جب اپ غذر آتے ہیں تو اس پل کی تعمیر مکمل کرنے کی ایک نئی تاریخ دیکر چلے جاتے ہیں مگر اب عملی طور پر غذر کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ گلگت غذر روڈ کی تعمیر کے حوالے سے بھی اپ نے ایک بڑا اعلان کیا تھا بلکہ گلگت سے گاہکوچ تک پکی سڑک کی تعمیر کے لئے ڈیڑہ ارب روپے بھی مختص کر دئیے تھے مگر تین سال گزر گئے کہاں گئے وہ ڈیڑہ ارب روپے اور کہا ہے غذر روڈ کی تعمیر؟ گلگت غذرروڈ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اور مسلم لیگ (ن) غذر کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے ہم مرکزی حکومت سے اس حوالے سے بات کرکے نہ صرف شیر قلعہ پل بلکہ گلگت غذر روڈ کی تعمیر بھی بہت جلد شروع کروادینگے وزیر اعلی نے گلگت غذر روڈ کی تعمیر میں خود مخلص نہیں ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ غذر سے گاہکوچ تک پکی سڑ ک کے لئے مختص رقم اخر کدھر خرچ ہوگئی سابق چیف سیکریٹری سکندر سلطان راجہ کی طرف سے گاہکوچ سے غذر کی حدود کے لئے دئیے گئے بیس کروڑ روپے کہاں گئے وقت آنے پر ان سب پیسوں کا حساب لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں