05:03 pm
ایڈمنسٹریٹرز ، چیف آفیسرزلوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت وسائل کا استعمال کریں(حاجی ذوالفقار)

ایڈمنسٹریٹرز ، چیف آفیسرزلوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت وسائل کا استعمال کریں(حاجی ذوالفقار)

05:03 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) سیکریٹری/ڈائریکٹرGB لوکل کونسل بوروڈ حاجی ذوالفقار احمد نے کہا کہ کونسلات لوکل گورنمنٹ ایکٹ2014کے تحت حاصل اختیارات اور اپنی قانونی حیثیت کے اندر رہتے ہوئے کام کرنے کے پابند ہیں کونسلات کو ناجائز اختیارات کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا ،ضلعی و میونسپل ایڈمنسٹر یٹرز GB لوکل کونسل بورڈ کے مینڈیٹ کا احترام کرے, لوکل کونسل بورڈ ایک قائدہ قانون کے تحت کام کررہاہے
ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسران لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت وسائل کا استعمال کریں ،جبکہ ویسٹ منیجمنٹ مشینری کے مرمتی کام کیلئے ویسٹ منیجمنٹ بجٹ سے ہی اخراجات کئے جاتے ہیں ویسٹ منیجمنٹ کے ورکرز اور مشینری ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ضرویات کے سلسلے میں ہی زیر استعمال لائی جاسکتی ہیں اس کے علاوہ تجاوز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بائی لاز کی خلاف ورزی ہے بصورت دیگر سکیورٹی ایکس چیجنز کمپنی ایکٹ کے تحت انکے خلاف کاروائی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی SECPسے رجسٹرڈ ادارہ ہے لہذا کمپنی کے آفیشل استعمال کے علاوہ کوئی دوسراکا م نہیں لیا جاسکتا ،انہوں نے ڈی ایم اوز کو سختی کے ساتھ نوٹس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی مشینری کسی اور کام کیلئے نہ دیں ہم نہیں چاہتے ہیں کہ لوکل کونسلات اپنے سابقہ پوزیشن پر چلا جائے اور ہم کسی صورت ماضی کے کونسلوں کی طرف جانے نہیں دیں گے ۔

تازہ ترین خبریں