05:08 pm
فوڈانسپکٹرکی کارروائی،18ناجائزمنافع خورگرفتار،10دکانیں،ایک ہوٹل سیل

فوڈانسپکٹرکی کارروائی،18ناجائزمنافع خورگرفتار،10دکانیں،ایک ہوٹل سیل

05:08 pm

گلگت(اوصاف نیوز)ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کی بڑی کا روائی 18مہنگا فروش دوکاندار، سبزی فروش ، ہو ٹل ما لکان کو جٹیال بس اڈے کے ما رکیٹ سے گرفتار کیا بذریعہ پولیس اور بلدیہ فورس ملزما ن کو بغرض قانونی کا روائی مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان کے عدالت میں پیش کر نے پر ملزمان مہنگے فروشوں کا کورٹ ٹرائل کیا گیا تما م ثبوتوں اور گواہوں مد نظر رکھتے ہوئے جرم ثابت ہو نے پر ملزما ن کو زیر دفعہ 3/7 پرائز کنٹرول ایکٹ کے
تحت پا نچ دنو ں کے لئے جیل کی سزا سنا کر دس دکا نو ں اور ایک ہو ٹل کو سیل کر نے کا حکم سنا دیا ۔ نیز اس با رے میں منا ور سکوار جٹیال کے وفد نے با قا عدہ تحریری شکل میں شکا یا ت کو رٹ میں پیش کئے تھے ۔ جس پر کا روائی عمل میں لا تے ہوئے قا نونی تقا ضوں کو مکمل کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فا روق نے خصو صی احکا ما ت جا ری کئے ہیں ۔ کہ عوام کو خا لص اور معیا ری اشیا ء خوردو نوش کے ساتھ پرا ئیز کنٹرول پر عملدر آ مد کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ جس پر انتظا میہ کا روائی کر رہی ہے ۔ عوام لنا س نے ڈا کٹر مشتاق عالم کی بہترین کا روائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور حکام با لا سے اپیل کی ہے کہ ان کو بہترین خد ما ت کے عوض ایوارڈ سے نوازا جا ئے ۔اور عوام النا س نے با لخصوص ڈپٹی کمشنر گلگت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے ۔اور انہو ں نے کہا کہDC گلگت کی عوام دوست پا لیسی کی بدولت ، انتظا میہ کا کردار دن بہ دن سرگرم ہو تا جا رہا ہے اور عوام میں وہ مقبول ہو تے جا رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبریں