05:09 pm
سرکاری محکمے بدحالی کاشکار،حکومت من پسندافرادکونوازرہی ہے،ایکشن کمیٹی

سرکاری محکمے بدحالی کاشکار،حکومت من پسندافرادکونوازرہی ہے،ایکشن کمیٹی

05:09 pm

گلگت(اوصاف نیوز) عوامی ایکشن کمیٹی کا اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس نے کی اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی ایکزیکٹیو باڑی کے ممبران کے علاوہ گلگت کے عوامی سطح پر مختلف با اثر شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے قائم کی گئی
کہ گلگت بلتستان کے موجودہ حالات میں جس سطح پر صوبائی حکومت اور دیگر محکموں کی کارکردگی سامنے نظر آرہی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل سیاست کا نظر ہوچکا ہے. سوائے صوبائی حکومت کے ممبران کے مراعات میں اضافہ کے علاوہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے جس کی واضح مثال ہے کہ گلگت بلتستان میں پہلے سے قائم محکمے بدحالی کا شکار ہیں اور موجودہ حکومت من پسند افراد کو نوازنے کے علاوہ نئے محکمے بنانے پر تلی ہے. اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت بجائے من پسند طریقے سے بجٹ کو تقسیم کرنے کے موجودہ محکمہ جات میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائے. اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ پولیس سمیت دیگر محکمہ جات میں تربیت تربیتی وسائل سمیت افراد کی بھی کمی ہے لہذا صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے ملازمین کی منظوری کے حوالے سے اقدامات اٹھائیں اور محکمہ پولیس کی تربیت اور وسائل ضروریہ کیلئے فوری بجٹ فراہم کرے. اجلاس سے قبل آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی سے عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی ملاقات میں آئی جی گلگت بلتستان نے وفد کو محکمے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی. اور عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد نے آئی جی گلگت بلتستان کو کنٹیجنٹ ملازمین گلگت بلتستان میں ناقص ٹریفک نظام ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت پولیس افراد کی تربیت پر تبادلہ خیال کیا. ساتھ ہی عوامی ایکشن کمیٹی اور دیگر سیاسی افراد کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کے طرف توجہ دلایا. ساتھ ہی ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر جمعہ کو گلگت شہر کے دونوں مساجد کے ارد گرد ناکہ بندی کو عوامی آمدورفت کو مشکلات کا باعث قرار دے کر اسے ختم کرتے ہوئے مساجد کیلئے مناسب سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ 2013 سے گلگت بلتستان پر امن ترین خطہ ہے اور ہزاروں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کررہے ہیں ایسے میں اس طرح کے ناکہ بندی سے باہر سے آنے والوں کو گلگت بلتستان کا منفی پہلو نظر آتا ہے. جس پر آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ہر قسم کے عوام دوست اقدامات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا. اجلاس میں آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے مزید عمائدین کو تحریک کا حصہ بنایا جائے گا اور لوکل سرکاری ملازمین سمیت دیگر گلگت بلتستان کے قومی مسائل کے حوالے سے منظم منصوبہ سازی کے ذریعے چارٹر آف ڈیمانڈ کے باقی ماندہ نکات کے حصول کیلئے تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور ہینزل پاور پروجیکٹ پر کام کی تاخیر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذکورہ پروجیکٹ ضلع گلگت کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے ایف ڈبلیو او. اور دیگر سیاسی مداخلت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جو چائینہ کمپنی کامیاب قرار پائی ہے کے سپرد کر کے کام کی نگرانی کی جائے اگر اس اہم پروجیکٹ کو سیاست کے نذر کرنے کی کوشش کی گئی تو عوام کو سڑکوں پر نکالا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں