05:11 pm
قائم مقام چیئرمین سروس ٹریبونل محمدکمال نے 3اپیلوں پر فیصلے سنادیئے

قائم مقام چیئرمین سروس ٹریبونل محمدکمال نے 3اپیلوں پر فیصلے سنادیئے

05:11 pm

گلگت(چیف رپورٹر)گلگت بلتستان سروسز ٹریبونل کے قائم مقام چیئر مین محمد کمال نے سروس ٹریبونل میں دائر اپیلوں کے سماعت کرتے ہوئے تین اپیلوں پر فیصلے سنا دئیے ۔سروسز ٹریبونل نے انسداد دہشتگردی عدالت کے اہلمد اور ناظر کی پوسٹوں کو دیگر عدالتوں کی طرح اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کئے اس حوالے سے درخواست دہندگان نے موقف اختیار کیا تھا کہ تمام عدالتوں میں اہلمد اور ناظر کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے
جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے اہلمد اور ناظر کی پوسٹوں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا جو کہ ان پوسٹوں پر کام کرنے والے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے سروسز ٹریبونل کے جج نے درخواست دہندگان کا موقف سننے اور اسے پرکھنے کے بعد انسداد دہشتگردی کے عدالت کے اہلمد اور ناظر کی پوسٹوں کو بھی دیگر عدالتوں کی طرح اپ گریڈ کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں ایک اور کیس کی سماعت کرتے ہوئے محکمہ پولیس کیملازم شاہین خان کی اپیل پر ان کے حق میں فیصلہ دیا گیا

تازہ ترین خبریں