05:13 pm
پاک چین دوستی سے دشمن ممالک کوتکلیف،سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،ارمان شاہ

پاک چین دوستی سے دشمن ممالک کوتکلیف،سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے،ارمان شاہ

05:13 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے چائینہ کے ساتھ دوستی برادری میں تبدیل ہو چکی ہے.ہمارے دشمن ممالک پاک چین دوستی سے خوش نہیں.ہم اپنے دشمن ممالک کو سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دینگے. شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران چائنہ کے جن مزدوروں نے شہادتیں دی ہیں ان کی قربانیوں کو کسی صورت بھول نہیں سکتے. انہوں نے اپنے خون سے پاک چین دوستی کو پہاڑوں سے اونچی، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی بنا دیا ہے
. انہوں نے ان خیالات کا اظہار دنیور چائنہ یادگار شہدائ￿ میں چائنہ شہدائے تعمیر قراقرم ہائے وے کی یاد میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ قراقرم کی تعمیر کے دوران شہید ہونے والے ان شہدائ￿ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں کی قربانی کی وجہ سے یہ شاہراہ تعمیر ہوئی اور پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو کر اب برادری میں تبدیل ہو چکی ہے.انہوں نے اپنے خطاب کے دوران گلگت بلتستان کے چھوٹے کاروباریوں کی بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی انڈسٹری نہیں ہے اس لئے اکثر نوجوان چائنہ بارڈر کے ذریعے کاروبار کرتے ہیں.انہوں نے چائنہ کونسلر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے چھوٹے کاروباریوں کے لئے کسٹم میں خصوصی رعایت دی جائے اور کرنتین کے نظام کو آسان بنایا جائے. دوسری جانب بارڈر پاس والے کاروباریوں کو کاشغر تک محدود کیا جا رہا جو کہ یہاں کے کاروباریوں کے ساتھ ناانصافی ہے. بارڈر پاس والوں کو اورمچی تک جانے دیا جائے اور اورمچی میں اپنی مرضی کے ہوٹلوں میں رہنے کی اجازت دی جائے. تقریب چائنہ ایمبیس کی جانب سے منعقد کروائی گئی.کونسلر آف چائنہ ایمبیسی لی یو لنگ(Li You Ling )نے خصوصی طور پر شرکت کی.ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے حکومت گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر چائنیز کونسلر کو ویلکم کیا.مسٹر لی یو لنگ ( Li You Ling) نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہدائ￿ تعمیر قراقرم ہائی وے پاک چائنہ دوستی کے معمار ہیں.اس لیے ہر سال ان شہدا کی یاد میں تقریب منعقد کرتے ہیں. یادگار شہدا کا یہ مونومنٹ ان کی قربانیوں کی یاد کو تازہ کرتا ہے. ہم ان شہدا کو نہیں بھول سکتے. انہوں نے پاک چین دوستی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی صرف ایک نعرے کے حد تک نہیں بلکہ عملی اور مضبوط دوستی ہے. انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ چائنہ گورنمنٹ گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے وہ تمام کام کرینگے جن کی گلگت بلتستان کے عوام نے حکومت چائنہ سے توقع رکھی ہے. سی پیک منصوبے نے پاک چائنہ دوستی کو مزید مضبوط کر دیا ہے.چائنہ کونسلر نے ارمان شاہ کے مطالبات کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی.تقریب سے ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفر اللہ خان نے بھی خطاب کیا. انہوں نے بھی شہدائ￿ تعمیر قراقرم ہائی وے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان پاک چین دوستی کو شہدائ￿ کی قربانیوں کا سبب قرار دیا.تقریب میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر)سمیع اللہ فاروق نے بھی شرکت کی.ڈپٹی کمشنر گلگت نے بھی شاندار الفاظ میں شہدائے تعمیر قراقرم ہائی وے کی قربانیوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کی.تقریب کے اختتام پر شرکائے تقریب نے یادگار شہدائ￿ پر جھاڑو لگا کر شہدا سے اظہار محبت پیش کیا. یادگار پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر لی گئی اور گلدستے رکھے گئے. گلگت پولیس نے شاندار سلامی بھی دی۔