10:14 pm
4کاٹولہ پی پی کے چہرے پرکلنک کاٹیکہ،عوام اس سلطانہ گینگ سے ہوشیاررہیں،شمس میر

4کاٹولہ پی پی کے چہرے پرکلنک کاٹیکہ،عوام اس سلطانہ گینگ سے ہوشیاررہیں،شمس میر

10:14 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقی پسندوں اور ترقی مخالف قوتوں کا مقابلہ ہے-مسلم لیگ ن ترقی پسندوں کی جماعت ہے جنھوں نے اپنی کارکردگی سے گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جبکہ امجد ایڈوکیٹ،جمیل احمد،جاوید حسین اور مہدی شاہ جیسے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ترقی مخالف گروہ بنادیا ہے-یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے منصوبوں کے نام پر کروڑوں ہڑپ کئیے
،گلگت بلتستان کی گندم سے لیکر نوکریوں کی فروخت سے مال بنایا۔پیپلز پارٹی کا یہ چار کا ٹولہ گلگت بلتستان کا سوداگر ہے اور مال بناو تحریک کا سرغنہ ہے جو گلگت بلتستان کو اپنے مفادات کیلئے بیچ دیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ 4 کا ٹولہ گلگت بلتستان کا سلطانہ گینگ ہے اور عوام اس گینگ سے ہوشیار رہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا شمس میر نے ساری زندگی سیاست کی اور اعلی عہدوں پر فائز رہنے کے باوجودآج تک ایک NCP گاڑی تک خرید نہ سکا جبکہ پیپلز پارٹی کا یہ چار کا ٹولہ کروڑوں نہیں ارب پتی ہے۔ان کی جائیدادیں اربوں میں ہیں۔مشیر اطلاعات شمس میر نے مزید کہا کہ ہم نے سیاست عزت،خدمت اور عبادت کے جزبے سے کی ہے اور اسی جزبے سے عزت سادات بنائی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے اس 4 کے گینگ نے سیاست سے خوب مال بنایا ہے۔ہم اللہ اور مخلوق کے سامنے سرخرو ہوئے ہیں اور ان کا معاملہ اللہ اور عوام کے سپرد کیا ہے۔پیپلز پارٹی کے اس سلطانہ گینگ کا ماضی یہ ہے کہ ان کے پاس سائیکل تک نہیں ہوتی تھی مگر یہ آج مہنگی ترین گاڑیوں ،پیٹرول پمپوں،گلگت اسلام آباد اور کئی جگہوں پر مہنگی جائیدادوں کے مالک ہیں۔گزشتہ 5 سال میں اس چار کے ٹولے نے گلگت بلتستان کا خزانہ اس طرح لوٹا تھا کہ نیشنل بنک نے اپنے دروازے پر اشتہار لگادیا تھا کہ تنخواہوں اور پنشن کیلئے رقم نہیں۔گلگت بلتستان کو دیوالیہ بنانے والے آج مجھے تنخواہ دار منشی کہتے ہیں تو یہ فخر کی بات ہے کیونکہ ہم ایک آئینی عہدے پر فائز ہیں اور عوام کے اعتماد سے 2105ئ￿ میں ان لٹیروں کو شکست دے کر دو تہائی اکثریت سے ایوان میں بیٹھے ہیں حلال کی تنخواہ لیتے ہیں اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔اس چار کے ٹولے کی طرح گلگت بلتستان کو لوٹ کر،سبسڈی کی گندم،سوست کے کنٹینرز،ٹھیکوں کی لوٹ مار اور نوکریوں کی نیلامی سے حرام کا پیسہ نہیں بنایا۔مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ گلگت بلتستان کو لوٹنے والے لٹیرے حلال کی تنخواہ لینے والے کو طعنہ دے رہے ہیں ان کی کم ظرفی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا خزانہ لوٹ کر کروڑ پتی بننے والے یہ بہروپئے حلال کی تنخواہ لینے والوں کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔مشیر اطلاعات شمس میر نے کہا کہ وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن، نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کا حقیقی چہرہ دکھایا ہے ورنہ پیپلز پارٹی کے اس 4 کے ٹولے نے گلگت بلتستان کا چہرہ اپنی لوٹ مار، بدامنی اور ترقی مخالف گزشتہ 5 سالہ PPPحکومت سے مسخ کردیا تھا۔یہ 4 کا ٹولہ پیپلز پارٹی کے ماتھے پر کلنگ کا ٹیکہ ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ ٹھیکیدار جمیل احمد یہ بتائیں کہ ان کی کمپنی بلیک لسٹ انڈیا سے جنگ کرکے ہوئی ہے یا ٹھیکوں میں میگا کرپشن کی وجہ سے ہوئی ہے۔عوام جواب چاہتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے