05:44 pm
عدالتی حکم کے باوجودریٹائرملازمین کوہارڈالائونس نہ دینازیادتی ہے(بلتستان پنشنرزایسوسی ایشن)

عدالتی حکم کے باوجودریٹائرملازمین کوہارڈالائونس نہ دینازیادتی ہے(بلتستان پنشنرزایسوسی ایشن)

05:44 pm

سکردو(وزیر مظفر ) بلتستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر وزیر فیروز،صوفی غلام محمد،غلام محمد شگری،سید احمد شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ منظوری رقم کی منتقلی اور عدالتی حکم کے باوجود پچاس فیصد ہارڈ الاونس نہ دینا 25 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے پریس کلب سکردو میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں
مگر جان بوجھ کر ہمیں اپنا حق نہیں دیا جارہا غیر مقامی اور مقامی پنشینیرز میں فرق کیا جارہاہے غیر مقامی ملازمین اور پنشینیرز کے لیے تمام الاونسز دئیے جارہے ہیں صرف ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جوکہ ناقابل برداشت فعل ہے ریٹائرڈ ملازمین انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں مہنگائی کے اس دور میں صرف اور صرف تنخواہ پر گزارہ کرنا ممکن نہیں ہے تمام ملازمین صرف تنخواہوں پر گزر بسر کر رہے ہیں ایسے میں الاونس یا تنخواہوں میں کمی کی صورت میں ریٹائرڈ ملازمین کی زندگی اجیرن ہو کر رہ جاتی ہے مقامی اور غیر مقامی ملازمین میں فرق کرنے سے مقامی ملازمین میں بے چینی اور افراتفری پھیل رہی ہے عرصہ 9 سالوں سے اپنے حقوق حاصل نہ ہونے پر ہم نیتنگ آکر عدالت میں پٹیشن دائر کردی تھی عدالت نے فوری طور پر ہمیں پچاس فیصد الاونس دینے کے احکامات جاری کئیے تھے اس کے باوجود ہمیں الاونس کی فراہمی میں حکومت تاخیری حربہ استعمال کر رہی ہے حکومت توہین عدالت کے بھی مرتکب ہو رہی ہے اب مزید کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے مطالبات منظور نہ کئیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہونگے جس کی ذمہ دار حکومت ہوگی فنانس ڈویڑن میں معاملہ لٹکا ہوا ہے حکومت حالات کی خرابی سے قبل مسئلہ حل کریہم انتہائی مجبور ہیں ہم صرف اور صرف عدالت کے سہارے جی رہے ہیں ہم گورنر وزیراعلٰی چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں