05:46 pm
خیراتی عہدوں پرفائز5کے ٹولے نے ن لیگ کومنظرنامے سے ہٹادیا،بدرالدین

خیراتی عہدوں پرفائز5کے ٹولے نے ن لیگ کومنظرنامے سے ہٹادیا،بدرالدین

05:46 pm

غذر(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری بدرالدین بدر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے اندر غیر منتخب خیراتی عہدوں پر فائز پانچ کے ٹولے نے مسلم لیگ ن کو سیاسی منظرنامیسے ہٹانے میں جو کردار اداکیا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی.مسلم لیگ کے نظریاتی کارکنان نیانہی پانچ کرداروں کی وجہ سے گوشہ نشینی اختیارکر رکھی ہے.شائد آئیندہ انتخابات میں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کے لئے کوئی نظریاتی کارکن ڈھونڈنے سے نہیں ملے گا
..خیراتی مشیر اطلاعات کی بدنیتی کا اس سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہیکہ ٹرانسفارمرز سپلائی کی مد میں سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ کا ٹیکہ لگایا حالانکہ ایل جی اینڈ آر ڈی پراجیکٹ کے تو بہت سارے کام کرواتی ہے جبکہ دیگر ٹھیکوں کی سودا میں صوبائی حکومت کے یہ تمام غیر منتخب اور خیراتی مشیر اور معاونین ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ عہدے ملنے سیعزت نہیں ملتی بلکہ انسان کی ماضی اور کردار اس کو عزت سے ہمکنار کرتا ہے مسلم لیگی منتخب صوبائی وزرا اور ممبران نیز قربانیاں دینے والے کارکنان انہی پانچ مفاد پرستوں کی وجہ سے آج حفیظ الرحمن سے انتہائی نفرت کرتے ہیں مسلم لیگ کو مشرف نے اتنانقصان نہیں پہنچایا جتنا ان غیر منتخب خیراتی ٹولے نے پہنچایا .پی پی رہنما نے مذید کہا کہ صوبائی کابینہ اور ممبران اسمبلی مظلومیت کے شکار ہیں شمس میر جیسے قماش لوگوں کی وجہ سے آج مسلم لیگ ن کو الیکشن لڑنے کے لئے نظریاتی کارکنان کا ملنا ناممکن ہوا ہے وزیر اعلی کو چاہئے کہ آئیندہ انتخابات میں ان پانچ کے ٹولے کو ٹکٹ دے کر دیکھیں تو گلگت بلتستان سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکل جائے گا ایسے مفاداتی ٹولے کی وجہ سے ہی پی پی گلگت بلتستان کو بڑا سیاسی میدان ملا ہے پیپلز پارٹی سیاست میں عوام کی مکمل اشتراک کے ساتھ جدوجہد پر گامزن ہے عوام گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کی آفاقی سیاسی نظریئے پر گامزن رہ کر ہی ایسے مفاداتی ٹولے کو مسترد کریں گے بلکہ آئیندہ ایسے قماش قسم کے لوگوں کا راستہ روکیں گے ۔