05:49 pm
کے آئی یوسپورٹس فیسٹیول،کرکٹ مقابلے میں فوڈسائنسزکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

کے آئی یوسپورٹس فیسٹیول،کرکٹ مقابلے میں فوڈسائنسزکی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

05:49 pm

گلگت ( اوصاف نیوز)قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی میں سپورٹس فیسٹول کے چوتھے روز بھی سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ٹیمو ں نے سیمی فائنل مقابلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کی ۔ شائقین نے نعروں سے ماحول کو گرمایااور کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھاتے رہے ۔چوتھے روز فائنل کے لیے ہونے والے کرکٹ میچ کے مقابلے میںفوڈسائنسز کی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم میتھس کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جبکہ فائنل کے لیے آج کے روز کمپیوٹر اور بزنس منیجمنٹ کی ٹیموں کے مابین ہونے والے مقابلیکی فاتح ٹیم 8اپریل کو فوڈسائنسز کے ساتھ فائنل میچ کھیلی گی ۔جبکہ فٹبال میچ کے مقابلوں میں شعبہ بزنس منیجمنٹ کی ٹیم نے میڈیاسائنسز کو اور آرتھ سائنسز نے کیمپوٹر سائنسز کوہراکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔بزنس منیجمنٹ اور آرتھ سائنسز کی ٹیموں کے مابین آج کے روزہ فائنل کھیلاجائے گا۔ باسکٹ بال میچ کے سیمی فائنل مقابلے میںبزنس منیجمنٹ نے آئی آر کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں اکنامکس اورفوڈسائنسز سے جتنے والی ٹیم کے ساتھ فائنل میں آمنے سامناکریگی۔ جبکہ والی بال کے مقابلوںمیں آرتھ سائنسز،منیجمنٹ سائنسزاور اکنامکس اور انگلش کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کیا آج کے روز ان ٹیموں کے مابین فائنل کے لیے معرکہ سجے گا ۔ فائنل کے لیے ہونے والی کرکٹ کا مقابلہ شعبہ فوڈ سائنسز اور میتھس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔شعبہ فوڈ سائنسز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اورز میں پانچ کھلاڑی اوٹ ہوکر70رنز کا ہدف دیا ۔شعبہ متیھس کے کھلاڑی بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔متیھس کے بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی ایک کے بعد ایک کھلاڑی پاویلن کو چلتے بنے۔یوںفوڈ سائنسز کی ٹیم نے 24رنز سے کھیل اپنے نام کیااور فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ فٹ بال کے میچ شعبہ بزنس منیجمنٹ اور ابلاغیات کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔ شعبہ بزنس منیجمنٹ سائنسز کی ٹیم نے پہلے ہاف میں دو گول کئے اور دوسرے ہاف میں تین گول کرکے یکطرف طور پر سیمی فائنل میں کامیابی اپنے نام کیاجبکہ فٹ بال کے ہی دوسرے کھیل میں آرتھ سائنسز نے کیمپوٹر سائنسز کو ہاہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ شعبہ بزنس منیجمنٹ سائنسز اور آرتھ سائنسز کے مابین فٹ بال کا فائنل مقابلہ آج کے روزکھیلا جائے گا۔