06:00 pm
ہنزہ،خیرآبادمیں برفانی تودہ گھروں کے قریب پہنچ گیا،نقصان کاخطرہ،خوف وہراس

ہنزہ،خیرآبادمیں برفانی تودہ گھروں کے قریب پہنچ گیا،نقصان کاخطرہ،خوف وہراس

06:00 pm

ہنزہ(اوصاف نیوز)خانہ آباد ہنزہ میں بربانی تودہ گر کر لوگوں کے گھروں کے قریب پہنچ گیا، آئیندہ چند روز میں بڑے سیلابی ریلے سے تقریبا 30 گھرانے سیلاب کے زد میں آنے کا خطرہ.لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا.ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ کا ایکسئن بی اینڈ آر مبشرحسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ہنزہ شہزاد کے ہمراہ خانہ آباد ہنزہ کا ہنگامی دورہ.خانہ آباد کے عوام نے متوقع سیلاب کے خطرے سے آگاہ کر دیا
.ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ اور ایکسئن بی اینڈ آر مبشر نے متوقع سیلاب کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی. جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد نے فوری طور حفاظتی بند تعمیر کرنے کے لئے گی بینز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی. واضح رہے اگر حکومت نے جنگی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات نہیں اٹھایا تو کئی لوگ بے گھر ہو سکتے ہیں اور کئی لوگ اپنے زمینوں سے ہاتھ دو بیٹھیں گے. سیلابی ریلے سے ایک عدد آر سی سی پل بھی تباہ ہو سکتا ہے. خانہ آباد کے عوام نے بتایا اتنا بڑا برفانی تودہ کبھی نہیں گرا تھا.گزشتہ دو روز سے گاوں کے لوگ بہت پریشان ہیں.اس دوران ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان نے خانہ آباد کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کرونگا اور خانہ آباد نالے کا کوئی مستقل حل نکالنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے مطالبہ کرونگا. مشکل کی اس گھڑی میں بروقت پہنچنے پر خانہ آباد کے عوام نے ممبر گلگت بلتستان کونسل کا شکریہ ادا کیا۔