06:05 pm
پولوایسوسی ایشن گلگت کے انتخابات،افتخاراحمدصدر،پرویزمیرجنرل سیکرٹری منتخب

پولوایسوسی ایشن گلگت کے انتخابات،افتخاراحمدصدر،پرویزمیرجنرل سیکرٹری منتخب

06:05 pm

گلگت(سپیشل رپورٹر)ڈسڑکٹ پولو ایسوسی ایشن گلگت کے انتخابات مکمل،افتخار احمد صدر اور پرویز میر جنرل سکریٹری کے عہدے کیلئے منتخب۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں ڈی۔سی آفس گلگت میں ڈسڑکٹ پولو ایسوسی ایشن گلگت کے الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔الیکشن میں دو پینلز نے حصہ لیا۔جن میں افتخار احمد صدر،پرویز میر جنرل سکریٹری اور دوسرے پینل سے کاشف ضیاء صدر اور صدام راجی جنرل سکریٹری کے امیداور تھے
۔الیکشن میں سرکاری اور سول ٹیموں کو ملاکر کل 21 رجسٹرڈ ٹیمیں شامل تھی۔ہفتے کے روز ہونے والی پولو ایسوسی ایشن گلگت کے الیکشن دن 2 سے 4 بجے تک جاری رہے۔مقررہ وقت کے بعد الیکشن کمشنر نے رزلٹ کا باضابطہ اعلان کیا۔الیکشن رزلٹ کے مطابق افتخار احمد نے 13 ووٹ لیکر صدر اور پرویز میر نے بھی 13 ووٹ لیکر 5 سال کیلئے جنرل سکریٹری منتخب ہوگئے۔جبکہ دوسرے پینل کے صدارتی امیداور کاشف ضیائ￿ نے 8 ووٹ لئے۔مزکورہ عہدیداروں کی 5 سال کیلئے نوٹیفیکشن جاری کردیئے،گلگت (اوصاف نیوز) علا قے میں پولو کے کھیل کو پروان چڑ ھانے کے لئے اپنی تمام تر صلا حیتوں کو بروئے کا رلا ئیں گے ۔ اور جس اعتماد کا اظہار ضلع گلگت کے پولو ٹیمو ں نے ہم پر کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کی کوشش کر ینگے ۔ ان خیا لات کا اظہار نومنتخب ضلع گلگت پولو ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد اور جنرل سیکر یٹری پرویز میر نے اپنے مشترکہ بیا ن میں کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ جس طرح گز شتہ پا نچ سا لو ں سے پولو کاکھیل زوال پذیر ہو رہا تھا اس کو دو با رہ سے ٹریک پر لا نے کے لئے با قا عدہ طور پر کام شروع کیا جائے گا ۔ بہت جلد پولو گرائونڈ کے اندر خوشگوار تبد یلی دیکھنے کو ملے گی ۔ انہو ں نے پولو کلبوں ، ٹیمو ں اور تمام پولو کے کھلا ڑیو ں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس نے بھی ہمیں ووٹ دیا اور ایک عظیم مقصد کے حصول کے لئے دیا ہم ان کے مشکور ہیں اور جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا وہ بھی ہما رے بھائی ہیں اور ہم سب کو پولو کی فلا ح وبہبود کے لئے ساتھ لے کر چلیں گے ۔ آ خر میں انہو ں نے کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر گلگت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت ، محمد علی نواز سپورٹس آ فیسر گلگت غیب علی شاہ سٹی مجسٹریٹ اور تمام الیکشن عملے کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے اپنی تمام تر توجہ دے کا انتہا ئی پر امن اور خوشگوار ما حول میں الیکشن کے عمل کو انجام تک پہنچا یا ۔ جس کے لئے تمام انتظا میہ مبا رک باد کی مستحق ہے ۔