06:12 pm
گلگت بارایسوسی ایشن کے انتخابات،کامران خان صدر،عتیق الرحمن سیکرٹری جنرل منتخب

گلگت بارایسوسی ایشن کے انتخابات،کامران خان صدر،عتیق الرحمن سیکرٹری جنرل منتخب

06:12 pm

گلگت ( اوصاف نیوز ) ڈسٹرکٹ گلگت بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ، محمد کامران صدر ، معظم علی خان سینئر نائب صدر ، محمد عالم نائب صدر ، عتیق الرحمن دیامری جنرل سیکریٹری ، شمس الرحمن جوائنٹ سیکریٹری ، جابر علی سیکریٹری فنانس اور ذوالفقار حسین سیکریٹری اطلاعات منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمد کامران خان اور محمد کمیل کا صدر کے عہدے کیلئے مقابلہ ہوا محمد کامران خان نے 106جبکہ محمد کمیل نے 78ووٹ حاصل کئے
، جنرل سیکریٹری کیلئے عتیق الرحمن دیامری اور کرار حسین شاہ کا مقابلہ ہوا عتیق الرحمن دیامری نے 92ووٹ لیکر پہلے جبکہ کرار حسین شاہ نے 90ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، سینئر نائب صدر کیلئے معظم علی خان اور حق نواز شیخ نا مقابلہ ہوا جس میں معظم علی خان نے 93ووٹ لیکر پہلے جبکہ حق نواز شیخ 86ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ، جوائنٹ سیکریٹری کیلئے شمس الرحمن اور عبدالشریف کا مقابلہ ہوا جس میں شمس الرحمن نے 93ووٹ لیکر پہلے جبکہ عبدالشریف 86ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ، سیکریٹری فنانس کیلئے جابر علی اور واجد حسن علوی کا مقابلہ ہوا جس میں جابر علی نے 97ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ واجد حسن علوی نے 80ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ محمد عالم بلامقابلہ نائب صدر اور ذوالفقار حسن سیکریٹری اطلاعات منتخب ہوئے ۔ الیکشن کمشنر امان ایڈووکیٹ نے نتائج کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین خبریں