06:20 pm
چیف کورٹ،سکردوسرکٹ بنچ نے دیوانی فوجداری سمیت47مقدمات نمٹادیئے

چیف کورٹ،سکردوسرکٹ بنچ نے دیوانی فوجداری سمیت47مقدمات نمٹادیئے

06:20 pm

گلگت (اوصاف نیوز) سکردو سرکٹ بنچ چیف کورٹ میں چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس محمد عمر پر مشتمل چیف کورٹ کی ڈویژن بنچ اور سنگل بنچ نے دیوانی ،فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 47 مقدمات کو نمٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس محمد عمر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے 15 مقدمات جبکہ چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سنگل بنچ میں 30 اور جسٹس محمد عمر کی سنگل بنچ میں 2 مقدمات کل 47 مقدمات کو نمٹادی
۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان کی سرکٹ بنچ سکردو میں 25 مارچ تا 5 اپریل تک دیوانی، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل مقدمات سماعت کے لئے مقرر ہوئے فاضل بنچ نے ڈویژن بنچ میں 15 مقدمات جبکہ سنگل بنچ میں 32 مقدمات کو نمٹا دیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ وکلاء تعاون جاری رکھے عوام کو سستے اور فوری انصاف کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جسٹس محمد عمر نے ریماکس دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو گھر کے دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کیا جارہا ہے 10 یوم سکردو سرکٹ بنچ میں مقدمات کی سماعت کرکے فاضل عدالت نے 47 مقدمات کو نمٹا دیدی ۔