05:09 pm
ثوبیہ مقدم دیامرکے حقوق کیلئے تحریک شروع کریں،عوام ساتھ دینگے،مولاناپیرمحمد

ثوبیہ مقدم دیامرکے حقوق کیلئے تحریک شروع کریں،عوام ساتھ دینگے،مولاناپیرمحمد

05:09 pm

گلگت (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان علماء مشائخ ونگ ضلع دیامر کے صدر مولانا پیر محمد نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کی جرات مندانہ موقف پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ثوبیہ مقدم حقوق دیامر کے لئے تحریک کاآغاز کرٰن عوام سمیت ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ ثوبیہ مقدم کے ساتھ پارٹی اختلافات اپنی جگہ مگر دیامر کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے
۔ دیامر استور ڈویژن کے لئے اب تک آسامیاں تخلیق نہ ہونا اور داریل تانگیر کو الگ الگ اضلاع نہ بنانا صوبائی حکومت انصاف کا خون کررہی ہے دیامر کے عوام کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتیاں ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔ انہوںنے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے داریل تانگیر کو اب تک الگ الگ ضلع نہیں بنائے ہے جو دیامر کے عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل ضلع دیامر کے صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم کے موقف کی تائید کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ کی غلامی کررہے ہیں جس کا نتیجہ صرف عوام کے سامنے منہ کی کھانی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا۔ اور عمران وکیل اب وقت کو غنیمت سمجھ کر توجہ تائب ہوکر دیگر وزراء کے ساتھ مل کر دیامر کے مسائل اور حقوق کے لئے جدوجہد کرے تو بہتر ہے۔

تازہ ترین خبریں