05:10 pm
بجلی کی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ پرسکردومیں اے پی سی،حکومت سے اقدامات کامطالبہ

بجلی کی اعصاب شکن لوڈشیڈنگ پرسکردومیں اے پی سی،حکومت سے اقدامات کامطالبہ

05:10 pm

سکردو( وزیر مظفر حسین) بجلی کی اعصاب شکن لوڈ شیڈینگ،سکردو میں آـل پارٹریز کانفرنس بجلی کی صورت حال پر منعقدہ آ ل پارٹیز کانفرس میں سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان سمیت منتخب عوامی نمائندوں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے اور محکمہ برقیات کے چیف انجینئر عبدالکریم سمیت دیگر حاکم نے شرکت کی۔ انجمن تاجران بلتستان کے صدر غلا م حسین اطہر نے آل پارٹیز کانفرنس کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سکردو میں بجلی کا بحران ناقابل برداشت ہوچکا ہے
لہٰذا بجلی گھروں کے منصوبوں پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ سکردو میں بجلی اور پینے کے پانی اور آبپاشی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے شہ تونگ نالے سے پانی سدپارہ ڈیم تک لانے کے منصوبے پو فی الفور کام شروع کر دیا جائے۔ سکردو میں بجلی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر ماضی میں سکردو کچورا، شغر تھنگ، کے مقام پر 2.6میگاواٹ ، غواڑی گانچھے میں 30 میگاواٹ اور پرپوہ روندو میں 36 میگاواٹ بجلی گھروں کا سروے مکمل کرنے کے بعد ان کو قابل عمل قرار دیا گیا ۔ شغر تھنگ منصوبہ PSDP میں شامل رہا اس منصوبے پر عمل درآمد کیلئے دفتر کھلا اور عملہ بھی تعینات ہوا مگر وفاق میں 3 حکومتیں ابھی تک تبدیل ہوچکی ہیں مگر تاحال اس اہم منصوبے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ سکردو میں بجلی نایاب ہوچکی ہے لہٰذا ان تینوں منصوبوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے ۔ ملک کورسیراب کرنے والا سب سے بڑا دریا دریائے سندھ اسی علاقے سے گزرتا ہے لیکن ناقص منصوبہ بندی کے باعث ابھی تک دریا سے بجلی پیدا کرنے یا آبپاشی کیلئے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بلتستان بھر میں دریائے سندھ پر بجلی کے منصوبوں پر تکنیکی بنیادوں پر جائزہ لیا جائے۔بلتستان ڈویژن کی سطح پر فی الفور بڑے منصوبے کی منظوری دی جائے جن کے تحت بلتستان ڈویژن سطح پر ڈیجیٹل گرڈ بنایا جائے تاکہ بلتستان کے تمام اضلاع بجلی کے ایک نظام سے منسلک ہوسکیں۔ بلتستان میں سرفہ رنگا، کواردواور قمراہ سمیت دیگر علاقوں میں شمسی توانائی کے منصوبے لگانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ونڈ انرجی سے مستفید ہونے کیلئے منصوبے بنائے جائیں۔ توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے ہمیں مشترکہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان، چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی اشرف صدا، انجمن امامیہ کے صدر سید باقر الحسینی، عبداللہ حیدری، غلام شہزاد آغا، حیدر بلتستانی، سیدعلی رضوی ، قاسم نسیم ، بہادر علی سالک سمیت سماجی و سیاسی حلقوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام پارٹیوں کے رہنما موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں