05:12 pm
شمس میراخلاقیات کامظاہرہ کریں،جواب دیناہمیں بھی آتاہے،شراف حسین کنگ

شمس میراخلاقیات کامظاہرہ کریں،جواب دیناہمیں بھی آتاہے،شراف حسین کنگ

05:12 pm

گلگت (اوصاف نیوز) سابق امیدوار حلقہ ایک گلگت و پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما شراف حسین کنگ نے کہاہے کہ شمس میر اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر بیان بازی کریں تو بہتر ہوگا غیر اخلاقی ،بازاری اور گھٹیا زبان استعمال کرکے وہ اپنا ہی قد کا ٹھ چھوٹا کررہے ہیں۔ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کرپشن ،مذہبی و علاقائی تعصب ،نوکریوں اور ٹھیکوں کی بندر بانٹ حفیظ الرحمن اور ساتھی کررہے ہیں۔
بازاری زبان کا استعمال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے قائدین پر الزامات لگاتے ہوئے زرہ بھر بھی شرم محسوس نہیں کرتے۔ شراف حسین کنگ نے کہاکہ شمس میر جس زبان کا استعمال کررہے ہیں اسی زبان میں جواب دینا پیپلزپارٹی کے جیالوں کو آتا ہے لیکن ہماری قیادت نے ہمیں اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے بیان بازی کی تربیت دی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سیاسی ماحول کو آلودہ بنانا نہیں چاہتی۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سسلیئن مافیا اور کارڈ فادر قرار دیا ہے اور سسلیئن مافیا کے شاگردوں سے لوٹ مار ،کرپشن اور بازاری زبان میں بیان بازی کی ہی توقع کی جائیگی۔