05:13 pm
آئندہ انتخابات میں استورحلقہ 2سے آزادالیکشن لڑوں گا،نصراللہ بابر

آئندہ انتخابات میں استورحلقہ 2سے آزادالیکشن لڑوں گا،نصراللہ بابر

05:13 pm

گلگت (اوصاف نیوز) ضلع استور حلقہ 2 میں آنے والے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے ڈٹ کر مقابلہ کروں گا ،پیپلزپارٹی ،ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف نے غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیاہے پیپلزپارٹی نے میرٹ کی دھجیاں اڑا کر نوکریاں فروخت کی ہیں،ن لیگ نے نوکریاں سمیت ٹھیکوں کی بندر بانٹ کردی اور پاکستان تحریک انصاف نے سات مہینے کے اندر عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔
ان خیالات کااظہار امیدوار قانون ساز اسمبلی نصر اللہ بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ کسی پارٹی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے جو بھی پارٹی نے حکومت کی ہے عوام کے حقوق چھین لیں ہے۔ میرٹ کی دھجیاں، اقرباء پروری ،لوٹ مار اور کرپشن کا بازار سرگرم رکھا ہے آنے والے انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑ کر تمام محرومیاں جو عوام کے ساتھ سابقہ دور اور موجودہ حکومتوں نے کی ہے ان سب محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔ انہوںنے مزید کہاکہ علاقے کے نومنتخب ممبران نے 4 سالوں میں صرف جھوٹے دعوئوں کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔ تمام منصوبے التوا کا شکار ہیں علاقے کے نمائندے جان بوجھ کر غریب عوام کے ساتھ ظلم کررہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ چور کرپٹ اور میرٹ کی دھجیاںاڑانے والے مجرموں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈال کر عوام سے کئے گئے سارے ناانصافیوں کاازالہ کروںگا، پوری عوام مجھ پر اعتماد کرتی ہے میں عوام کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے حلقے سے سیٹ جیت کر عوام کے مسائل حل کرکے ترقی کی راہ پر گامزن کروں گا۔

تازہ ترین خبریں