05:16 pm
گلگت،سرکاری گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کاانکشاف(چھٹیوں میں سیرسپاٹے)

گلگت،سرکاری گاڑیاں افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کاانکشاف(چھٹیوں میں سیرسپاٹے)

05:16 pm

گلگت(خصوصی رپورٹر) گلگت کے تمام سرکاری اداروں کے گاڑیوں کو اعلیٰ آفیسران ذاتی استعمال میں لارہے ہیں،چھٹی کے دن اوردفتری اوقات کے بعد بھی درجنوں گاڑیاں سڑکوں پر اور سیر سپاٹوں کے مقامات پر رات گئے بھی نظر آتے ہیں، ان اداروں میں جی ڈی اے اورمحکمہ تعلیم کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کے گاڑیاں شامل ہیں، سرکاری گاڑیوں میںمال مویشیوں سے لیکر گھر کیذاتی سامان کے لیے بھی استعمال ہو رہے ہیں
جبکہ سرکاری گاڑیوں میں سرکاری فیول کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اپنے عزیزوں اور دوستوں کو سیر سپاٹوں کیلئے بھی استعمال کرنے کا انکشاف ہے،اداروں کے سربراہان چیک اینڈ بیلنس میں توجہ دینے کے بجائے ادارے کے ملازمین کو کھولی چھوٹ دی ہوئے ہے جس کی وجہ سے ملازمین سرکاری گاڑیوں کے ستعمال میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور سالانہ فیول اور گارڑیوں کے منٹیننس کے لیے لاکھوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ ہوتے ہیں ،گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اورڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان سرکاری گاڑیوں کے استعمال کرنے والے ملازمین کے حوالے سے اداروں کے سربراہان کو نوٹس جاری کریں اور غیر ذمہ دارآفسیران کے خلاف سخت ایکشن لے تاکہ حکومتی مشینری صرف دفتری اوقات اور سرکاری کاموں کیلئے استعمال ہو سکیں۔

تازہ ترین خبریں