05:20 pm
ہنزہ نگربارکے انتخابات،جلال حیدرصدر،نذیرایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ہنزہ نگربارکے انتخابات،جلال حیدرصدر،نذیرایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

05:20 pm

گلگت (اوصاف نیوز) ہنزہ نگر بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل جلال حیدر ایڈووکیٹ صدر اور نذیر احمد ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب۔ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہنزہ میں بار کے دفتر میں منعقد ہوئے جس میں ہنزہ نگر سے تعلق رکھنے والے تمام وکلاء نے شرکت اور حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بار ایسوسی ایشن کے آئندہ سال کے لئے متفقہ طورپر ایڈووکیٹ سپریم اپیلٹ کورٹ جلال حیدر کو صدر اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نذیر احمد کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا
اس موقع پر صدر اور جنرل سیکریٹری کے مشاورت سے آغا نعیم ایڈووکیٹ کو نائب صدر ،نادیہ ابراہیم ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکریٹری اور زاہد حسین ایڈووکیٹ کو فنانس اینڈ انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ پرامن انتخابات پر وکلاء برادری الیکشن کمیشن کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی جبکہ علاقے کے سیاسی سماجی شخصیات نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب صدر جلال حیدر ایڈووکیٹ نے کہاکہ وہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل اور قانون و انصاف کے لئے عمل جدوجہد کرینگے ۔ جنرل سیکریٹری نذیر احمد نے کہاکہ ان کا انتخابات وکلاء برادری کی فتح ہے اور وکلاء کا متفقہ طورپر اعتماد انقلابی قدم ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ وکلاء کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

تازہ ترین خبریں