05:22 pm
حکومت ٹھیکوں کی بندربانٹ میں مصروف،سیکرٹری تعمیرات خریدوفروخت پرنظررکھیں(شاہ ناصر،فتح اللہ)

حکومت ٹھیکوں کی بندربانٹ میں مصروف،سیکرٹری تعمیرات خریدوفروخت پرنظررکھیں(شاہ ناصر،فتح اللہ)

05:22 pm

سکردو (وزیر مظفر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر صدر شاہ ناصر,جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان اور سیکرٹری اطلاعات تقی آخوند زادہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت محکمہ تعمیرات اور برقیات میں مبینہ طور پر من پسند پری کوالیفکیشن کے ذریعہ ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں مصروف عمل ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ وزیر برقیات ٹھیکہ اپنے آدمی کو دلانے کے لیے دن رات محکمہ برقیات کے چیف انجینئر اور ایگزیکٹو انجینئر کے اوپر دباو بڑھایا جارہا
اپنے بندے کو ٹھیکہ دلانے کے لیے دس افراد پر مشتمل مخصوص پری اور معیار پر اترنے والے باقی ٹھیکیداروں کو پری سے باہر کیا گیا ہے مذکورہ اداروں کے آفیسرز کو ہم متنبہ کرتے ہیں کہ پیپرا قوانین کی پاسداری کریں اور وزیر برقیات کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں سننے میں آیا ہے کہ کچھ سرکاری ملازم باقاعدہ طور پر وزیر موصوف کے لیے پری ترتیب دی جارہی ہے سیکرٹری برقیات ساز باز میں ملوث جو بھی آفیسرز ہو یا سرکاری ملازم ان کے خلاف فوری ایکشن لیں ساتھ ہی کئی عرصے سے ایک ہی جگہ کرسی پر براجمان ملازمین سرکار سے زیادہ مسلم لیگ ن کے چند وزرا کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں انہیں فل الفور مذکورہ جگہوں سے ٹرانسفر کریں تاکہ نیٹ ورک ٹوٹنے میں آسانی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری تعمیرات کو بھی چاہیے کہ محکمہ تعمیرات عامہ کے اندر ہونے والی خرید و فروخت پر نظر رکھیں ان اداروں میں حفیظ الرحمن گلگت دیامر اور دیگر اضلاع میں جبکہ اکبر تابان بلتستان ریجن میں من مانی کر رہا اب یہ مذکورہ لوگ آخری سال کی اے ڈی پی ہڑپ کرنے کے لئے مخصوص لوگوں کو ٹاسک دے رکھی ہے ہے ان کے ذریعہ ٹھیکوں کی خرید و فروخت کرنے کا امکانات واضح ہیں اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف ان کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے تمام سرکاری اداروں کے آفیسرز میرٹ کی بلادستی کو یقینی بنائیں اور کرپشن میں ملوث سرکاری آفیسرز کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا سرکاری اداروں میں من پسند تعیناتی کا دور اب گزر چکا ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ٹھیکوں کی سیاست کی ہے اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں مزید انہیں لوٹ کھسوٹ کرنے نہیں دیں گے مذکورہ اداروں میں پچھلے چار سالوں سے کرپٹ آفیسرز تعینات کر رکھی ہے اور انہی کے ذریعہ مال بنانے کی کوشش کی ہے ایک طرف میرٹ کا دعوٰی تو دوسری طرف فرنٹ مین کے زریعہ خرید و فروخت کرنا مسلم لیگ ن کا پرانہ وطیرہ ہے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے کرپشن لاقانونیت اقرباء پروری کو فروغ دینے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

تازہ ترین خبریں