05:24 pm
گلگت پریس کلب کے انتخابات،ڈیموکریٹک پینل نے میدان مارلیا،خورشیداحمدصدرمنتخب

گلگت پریس کلب کے انتخابات،ڈیموکریٹک پینل نے میدان مارلیا،خورشیداحمدصدرمنتخب

05:24 pm

گلگت (نامہ نگار خصوصی) پریس کلب گلگت کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل نے میدان مار لیا خورشید احمد صدر وجاہت علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، اتوار کو ہونے والے گلگت پریس کلب کے انتخابات میں ڈیموکریٹک پینل اور ورکنگ جرنلسٹ پینل میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ڈیموکریٹک پینل نے 6 کے مقابلے میں 13 ووٹ سے برتری حاصل کر لی خورشید احمد صدر وجاہت علی جنرل سیکرٹری، شکور اعظم رومی سینئر نائب صدر
، امتیاز نائب صدر،بشارت مہند جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ندیم خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے اس موقع پر نومنتخب صدر خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ کے فلاح و بہبود کے لیے بھر پور کام کریں گے اور صحافی برادری کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور تمام صحافی برادری کو ساتھ لیکر چلیں گے گلگت پریس کلب کے انتخابات میں چیف الیکشن کمیشنر سابق صدر اقبال عاصی تھے جبکہ سینئر صحافی علی مردان اور تنویر احمد نے ان کا ساتھ دیا

تازہ ترین خبریں