05:26 pm
ادارے معیاری تعلیم وتحقیق کوفروغ دیکرملکی ترقی میں حصہ ڈالیں،فورس کمانڈر

ادارے معیاری تعلیم وتحقیق کوفروغ دیکرملکی ترقی میں حصہ ڈالیں،فورس کمانڈر

05:26 pm

گلگت( اوصاف نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میںپہلی دفعہ KIUگریجویٹ سکول سسٹم کا باضابط افتتاح کرلیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود خان تھے۔ ۔افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ ، سینئرمنیجمنٹ و فیکلٹی ممبران سمیت طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تعارفی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان نے کہاکہ
قومو ں کی تعمیر وترقی تعلیمی اداروں سے وابستہ ہے ۔تعلیمی ادارے معیاری تعلیم و تحقیق کو فروغ دیتے ہوئے ملکی تعمیر وتر قی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالے ۔پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات میں وہ صلاحیتیں موجود ہیں ۔جو کسی کے پاس بھی نہیں ہیں ۔ہمارے طلباء نے پوری دنیا میںاپنی صلاحیتوں کو منوایاہے۔فورس کمانڈر نے وائس چانسلر کی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے یونیورسٹی کی تعلیم و تدریس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے ، اور تدریس و تحقیق کے نت نئے مواقع اور راہوں کی طرف اساتذہ اور طلباء کو متوجہ کیا ہے۔ ا ن کی اس کوشش میں پاک فوج برابر کی شریک ہونگی ۔انہوںنے کہاکہ پاک آرمی تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے قراقرم یونیورسٹی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہرقسم کے تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔سپورٹس سٹیڈیم کا منصوبہ جو منظور کے بعد التوا کا شکار ہے ، اس منصوبے کی بحالی کی یقین دہانی کرادی۔قراقرم یونیورسٹی تعلیم وتحقیق کے فروغ کے اپنے مشن کو جاری رکھے ۔قراقرم یونیورسٹی نے تعلیم و تحقیق کے لیے جو کام کیاہے ۔اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔فورس کمانڈر نے قراقرم یونیورسٹی کو تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے ایک ملین روپے انڈومنٹ فنڈز کا چیک وائس چانسلر کو پیش کیا اور کہاکہ قراقرم یونیورسٹی کے فیکلٹی و طلبہ طالبات کو اپنے خرچے پر آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرانے سمیت رٹو استور میں موجود آرمی مونٹیرنگ سکول کا دورہ کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی کو درپیش تعلیمی و انفراسٹریکچرسے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرینگے ۔مل کر تعلیم وترقی یافتہ ملک وقوم کا خواب کو شرمندہ تعبیر کرینگے ۔فورس کمانڈر نے اردو ڈپارٹمنٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی تعلیم وتحقیق کے لیے اٹھائے جانے والی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران قراقرم یونیورسٹی کے چار فیکلٹی ممبران کو ریسرچ کی مد میں خطیر رقم کا چیکس بھی پیش کیا۔فورس کمانڈر نے واضح کیا کہ تدریس و تحقیق اسلام کی اصل روح اور تعلیمات کی روشنی میں فراہم ہوجائے تو اس سے نہ صرف پورا معاشرہ بہرہ ور ہوگا بلکہ نوجوان نسل اصل اسلامی تعلیمات سے آشنا ہونگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ KIU گریجویٹ سکول متعارف کرانے کا مقصد تعلیم اور تحقیق کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے ۔وائس چانسلر نے کہاکہ بہت جلد دوسرے تمام شعبہ جات میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس کے پروگرامات شروع کرینگے ۔تاکہ گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے مزید آسانیاں پید ا ہوسکیں۔ہمار ا مقصد تعلیم وتحقیق کے لیے آسان راہیں مہیا کرنا ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے منیجمنٹ وفیکلٹی ممبران کے ساتھ دن رات کا م کررہے ہیں ۔وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں بننے والے پہلے KIUگریجویٹ سکول کے تحت 8شعبہ جات میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی شروع کئے جارہے ہیں ، جس میں 200سے زائد طلبہ و طالبات داخل ہوچکے ہیں۔ ان سے قبل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر معظم نظامی نے KIU گریجویٹ سکول شروع کرنے کے اغراض ومقاصد بیان کئے ۔ اس سے قبل طلباء نے ملی نغمہ پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ، ڈین لائف سائنسز ڈاکٹر خلیل احمد، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر محمد رمضان، رجسٹرار ڈاکٹر عبدالحمید لون، کنٹرولر امتحانات محمد عارف، ڈائریکٹر جنرل کوآرڈینیش میرتعظیم اختر ، ڈائریکٹر QECسید معظم نظامی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ورکس انجینئر شبیر حسین اور پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی کو ایف سی این اے کی طرف سے سوینئر پیش کیا۔ جبکہ فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان نے وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کو ریسرچ کی مد میں ایک ملین روپے کا چیک اور اپنی تصنیف پیش کی۔ گلگت( اوصاف نیوز) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں منعقدہ سپورٹس فیسٹول کی تقریب میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ڈاکٹر احسان محمود خان اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے شرکت کی ۔گرلز ہاسٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کماندر ایف سی این اے نے قراقرم یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کو ایک ایمبولینس سمیت پاک آرمی کے انجینئرز کی مدد سے گرلز ہاسٹل میں درپیش پانی کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اور کہاکہ وائس چانسلر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے مل کر قراقرم سپورٹس کمپلیس کے مسئلے کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائیں گے ۔طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر نے کہاکہ نوجوان نسل ملکی ترقی کے ضامن ہیں ۔تعلیم حاصل کرنے کا ہر انسان کو حق حاصل ہے ۔تعلیم حاصل کرنا مرد وخواتین پر فرض ہے ۔ لہذا طالبات تعلیمی میدان میں زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں ۔فورس کمانڈر نے KIUکے سینٹری سٹاف کے لیئے 30ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔ا ن سے قبلگرلز ہاسٹلز کی ڈپٹی سپرٹینڈینٹ سلیمہ نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے گرلز ہاسٹل میں طالبات کو میسر سہولیات اور مسائل کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیااور تقریب میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔پرووسٹ ڈاکٹر منظور علی نے تقریب کے آخر میں اظہار تشکر پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر فورس کمانڈر نے وائس چانسلرو دیگر کو سویئنر پیش کیا جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر اور ڈی جی سی میرتعظیم اختر نے فورس کمانڈر کو یونیورسٹی سوینئر پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں