05:28 pm
قومی سطح کاکرکٹ سٹیڈیم بنائینگے،وزیراعلیٰ(4سال میں امن بحال کیا،جی بی ترقی کررہاہے)

قومی سطح کاکرکٹ سٹیڈیم بنائینگے،وزیراعلیٰ(4سال میں امن بحال کیا،جی بی ترقی کررہاہے)

05:28 pm

گلگت( بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چارسالوں سے جس طرح امن و امان کو برقرار رکھا ہے اسی کو تسلسل دیکر آگے بڑھائیںگے، ہماری کاوش ہے کہ اگر کوئی امن متاثر کرنے کی کوشش کرے تو قانون کے حرکت میں آنے سے قبل عوام خود حرکت میں آجائیںاور اپنے امن کا دفاع کریں۔اور آج یہی سما نظر آرہا ہے لوگ قانون سے پہلے خود امن خراب کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں
اور امن کا دفاع کررہے ہیں۔کھیلوں کے میدان آبادہونگے تو ہماری صحت بہتر ہوگی اور ہسپتال ویران ہوجائیں۔رواں سال پی ایس ایل میں گلگت بلتستان کی ٹیم کو شامل کرنے کے لئے سپانسرڈھونڈیں تاکہ جی بی کی ٹیم شامل ہوسکے۔ محمد حفیظ سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں دلچسپی لیکر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جی بی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے چار سالوں میں سب سے زیادہ توجہ امن و امان پر دی ہے اور ہم نے طے کرلیا تھا کہ کسی بھی صورت علاقے کے امن کو بچانا ہے ، عوام کے تعاون سے ہم اس کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ، جس کی وجہ سے نہ صرف سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر فعال ہوگیا اور سالانہ 15لاکھ سے زائد سیاح جی بی کا رخ کرتے ہیں اور یہاں پر کھیل کود اور غیر نصابی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔ گزشتہ سال منعقد ہونے والا جی بی ایس ایل سیزن کامیاب ترین تھاجس کی وجہ سے دوسرے سیزن کے لئے ہمیں حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں غیر نصابی سرگرمیاں حکومتوں کے زیر اہتمام نہیں ہوتے ہیں بلکہ نجی ادارے ان تقریبات کو منعقد کراتے ہیں۔ جو ادارے گلگت بلتستان سے کماتے ہیں ان کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے ثقافت، کھیل کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔جی بی ایس ایل کا سیزن گزشتہ کی طرح حکومت کے ایک روپیہ خرچ کئے بغیر منعقد کیا گیا ہے ایسے ایونٹس کی وجہ سے ٹیلنٹ نکھر کے سامنے آتا ہے۔ محمد حفیظ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یہاں شرکت کرکے ہمارے حوصلے بلند کردئے ہیں۔ اس وقت بہار کی آمد کے سلسلے میں جگہ جگہ تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، چیف سیکریٹری خرم آغا، آل رائونڈر محمد حفیظ نے اپنے دستخطوں کے بیٹ کا بھی تبادلہ کیا جبکہ محمد حفیظ کو مہمان نوازی کی بنیاد پر روایتی ٹوپی اور چوغہ بھی پہنایا گیا۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ گلگت سمیت دیگر آفیسران بھی بڑی تعداد میںشریک تھے۔ رنگارنگ تقاریب صبح 11بجے کے قریب سے شروع ہوئیں اور پہلے کھیل کے اختتام تک جاری رہیں۔ 49۔گلگت ( اوصاف نیوز ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تاعون سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ گلگت کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ہم سب نے مل کر اس امن کی حفاظت کرنا ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کا رخ کررہی ہے۔ معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے یہ سب امن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ صوبے کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ثقافتی پروگرام ہوں یا کھیل کے ایونٹ تمام بڑی تقریبات سپانسرز کے تعاون سے کئے جارہے ہیں۔ ترقیاتی بجٹ کا استعمال کسی پروگرام میں نہیں ہورہاہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن جی بی ایس ایل سیزن II کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ جی بی ایس ایل سیزن Iکے کامیاب انعقاد کے بعد اس سال جی بی ایس ایل سیزن IIشایان شان انداز میں منعقد کیا جارہاہے۔ جی بی ایس ایل سیزن Iکے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی کے نمائندے گلگت بلتستان آئے اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ گلگت بلتستان آئی اور یہاں کے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر متعارف کرایا۔ جی بی ایس ایل سیزنIIسے مزید گلگت بلتستان کا ٹیلنٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کی ترجیح ہے کہ پی ایس ایل میں گلگت بلتستان کی نمائندگی ہو جس کیلئے سپانسر ز دیکھ رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ صوبے میں موجود کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکومت بھرپوراقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے نجی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اپنا سوشل کردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت کرکٹ، فٹ بال، ہاکی اوروالی بال کے گرائونڈز کو مزید بہتر بنائے گی۔ قومی سطح کا کرکٹ سٹیڈیم گلگت میں تعمیر کیا جائے گا۔ جی بی ایس ایل کے بعد پولو، ہاکی، والی بال اور فٹ بال کے بھی بڑے ایونٹ کے انعقاد کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی جی بی ایس ایل سیزن IIمیں بطور ایمبسیڈر شرکت کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کی شرکت سے جی بی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو رہنمائی ملے گی اور حوصلے بلند ہوں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے جی بی ایس ایل سیزن IIکے بہترین انتظامات پر انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ Lead Intro II

تازہ ترین خبریں