05:39 pm
حکومت کے مثبت اقدامات سے جی بی ایس ایل کے انعقادمیں مددملی،اے سی

حکومت کے مثبت اقدامات سے جی بی ایس ایل کے انعقادمیں مددملی،اے سی

05:39 pm

گلگت (اوصاف نیوز) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی مثبت اقدامات کی وجہ سے GBSLجیسے بین الاضلاعی کرکٹ لیگ کے انعقاد میں مدد ملی ،حکومت کی سرپرستی میں ضلعی انتظامیہ نے کرکٹ سپر لیگ کیلئے نوجوانوں کو اپنے گھر کی دہلیز پہ اپنالوہا منوانے کیلئے مواقع فراہم کئے جس کا تما م تر کریڈٹ ڈپٹی کمشنر گلگت کو جاتا ہے جنہوں نے
پرائیوٹ شراکت کو یقینی بناکر کرکٹ کے میدان کو آباد کیا ،سٹی پارک میں عوام کا جم غفیر مقامی انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار سوموار کے روز سٹی پارک میں عوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مقامی میڈیا ہی نے GBSLکو سپرلیگ بنادیا جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باجود مقامی میڈیا نے ملکی سطح پر جی بی ایس ایل کی زبردست تشہیر کی جوکہ قابل تعریف اور علاقے میں مثبت اورکھیلوں کی سرگرمیوں کو فعال بنانے کیلئے مددگار ثابت ہوا ہے اور مقامی میڈیا ہی کی وجہ سے خطے کو ملکی اور بین الاقوامی طور پر سیاحت کیلئے پرکشش بنادیا ہے گلگت بلتستان کی خوبصورتی کو کیش کرانے کیلئے حکومت کی سرپرستی میں مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں انشاء اللہ عوام کی معیار زندگی میں بہتری کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔بعد ازاں انہوں نے GBSLکرکٹ ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے مقامی الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کی جانب سے مثبت تعاون کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں تعریف اسناد ،جی بی ایس ایل شرٹس اور کوریج کیلئے خصوصی کارڈز دلانے کا اعلان کیا ،واضح رہے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر گلگت نے جی بی ایس ایل کی کامیابی کیلئے میڈیا کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے قیام کیلئے پہلے اعلان کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں