05:42 pm
گلگت،فیری میڈوزلنک روڈکی تعمیرسست روی کاشکار،سیاحوں کومشکلات

گلگت،فیری میڈوزلنک روڈکی تعمیرسست روی کاشکار،سیاحوں کومشکلات

05:42 pm

گلگت (سکندر حیات سے) عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام فیری میڈوز لنک روڑ میں تعمیراتی کام انتہائی سست روی کاشکار،ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا مقامی ہوٹل انڈسٹری ٹرانسپورٹ مالکان سمیت عوام کو سیاحوں کی آمد میں کمی ہوئے آٹا میں نمک کے مترادف ہونے سے لاکھوں مالی نقصانات کا قومی اندیشہ ہے حکام بالا فوراً نوٹس لیں۔ ان خیالات کااظہار قاری غلام اللہ نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوںنے کہاکہ تقریباً چار کروڑ 60 لاکھ کا منصوبہ تھا جو مین کے کے ایچ رائیکوٹ پل سے لیکر فیری میڈوز تک لنک روڑ کی تعمیر و توسیع کا کام پر خرچہ ہونا تھا اس بھاری رقم کے خرچ کرنے کا مقصد مقامی کمیونٹی سمیت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو آمدورفت میں سہولیات فراہم کرنا تھا تقریباً ایک سال کے قریب کا عرصہ ہونے والا ہے ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جبکہ سالانہ اس مین وادی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملکی اور غیر ملکی ہزاروں سیاح آتے ہیں اس سال لنک روڑ کا کام بروقت مکمل نہ ہونے سے آنے والے سیاحوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے جس کے باعث سیاحوں کی آمد میں کمی ہوکر آٹے میں نمک کے مترادف ہوگا۔ حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ فوراً نوٹس لیکر جلد از جلد توسیع و تعمیراتی کام کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کیاجائے تاکہ عوام الناس کو مالی نقصانات سے نجات مل جائے اور سیاحوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

تازہ ترین خبریں