05:49 pm
گلگت میں پولوکے کھیل کوفروغ دینے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں،افتخاراحمد

گلگت میں پولوکے کھیل کوفروغ دینے کیلئے حکمت عملی بنارہے ہیں،افتخاراحمد

05:49 pm

گلگت (وقائع نگار خصوصی) گلگت میں پولو کھیل کو تباہی کے دھارے پر پہنچا دیا گیا خطے میں پولو کھیل کے فروغ کے لئے حکمت عملی بنارہے ہیں۔ حکومت تعاون کریں تو پولو گراونڈ کے چاروں اطراف خفیہ کیمرے نصب کرکے پولو کھیل میں ہونے والی جھگڑوں کو ختم کریں گے پولو شاہین شاہوں کا کھیل ہے 20 اپریل سے گلگت میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجائے گا اور شایان شان انداز میں منعقد کیاجائے گا۔
ان خیالات کااظہار ضلع گلگت پولو ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد نے اوصاف کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ پولو کھیل گلگت بلتستان کی ثقافتی کھیل اور شاہینشاہوں کا کھیل ہے مگر بدقسمتی سے قبضہ گروپ نے گلگت سے ثقافتی کھیل کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرکے رکھ دیا ہے۔ کابینہ کے ساتھ مل کر قانون سازی کے تحت پولو کھیل کے فروگ کے لئے حکمت عملی بنارہے ہیں بہترین قانون سازی کے ذریعے گلگت میں پولو کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ ناقص حکمت کے تحت گلگت میں پولو کھیل کو لڑائی جھگڑوں کے نظر کرکے پولو کھیل کو بھی بدنام کیا گیا ہے قانون سازی کے تحت حکومت کے تعاون سے گلگت کے پولو گراونڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں جائیں گے اور کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سابقہ دور میں دوران پولو کھیل لڑائی جھگڑوں اور بدمزگی کے اصل ذمہ دار ایسوسی ایشن اور جیوری ہیں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ میں جیوری بکس کو بھی الگ کیا جائے گا اور بہترین فیصلوں سے ہی گلگت میں پولو کھیل کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن گلگت نے جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ شایان شان انداز میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے حکومتی منظوری سے 20 اپریل سے گلگت آغاخان پولو گراونڈ میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پولو کے سرکاری اور پرائیویٹ ٹیموں نے مجھ پر اعتماد کرکے مجھے ووٹ دیا ہے جن کلبوں نے مجھے ووٹ دیا ہے اور جن کلبوں نے مجھے ووٹ نہیں دئیے ہیں سب میرے لئے قابل احترام ہیں سب کے ساتھ مل کر پولو کے فروغ کے لئے کام کروں گا مجھ پر اعتماد کرنے والی پولو کلبوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبریں